آلو دنیا کی ہر دل عزیز سبزی ہے آلو سرد خشک تاثیر کی حامل سبزی ہے ۔آلو میں فوالد ،کیلشیم ،پوٹاشیم اور فاسفورس کی خاصی مقدار ہے جو نشونما کے لئے بہترین ہے آلو کو زیادہ پکانے سے اس کے وٹامنز ضائع ہوجاتے ہیں فوائد کے لحاظ سے آلو کو ابال کر استعمال کرنا زیادہ مفید ہے ۔ آلو کےفوائد ابلے ہوئے آلو بچو ں کی نشونما کے لئے مفید ہیں ۔ آلو میں پائے جانے والے مگنیسیم کی وجہ سے ابال ہوا آلو بغیر نمک کے کھانے سے ہائی بلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے ۔ گردوں کے درد اور پتھری کے لئے بھنے ہوئے آلو اور مولی ایک ہی مقدار میں لے کر ان میں سونف ،نمک اور کالی مرچ مال کر استعمال کرنا مفید ہے ،آلو چونکہ ہلکی غذا ہے اور اسے باقاعدہ بوائل کھانے سے تیزاہیت کم ہوجاتی ہے ۔ جوڑوں کے درد کے لئے 120گرام آلو 30 ،گرام ٹماٹر اور تھوڑی سی ادرک لیکر روزانہ کھانے سے درد ختم ہوجاتا ہے