دستک نعمان علی
دستک نعمان علی
DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
انتساب میری زندگی ،ان رشتوں کے نام ،جو عجیب بھی ھیں اور غریب بھی -جو محبت اور اذیت کا نایاب امتزاج ھیں -اور اُس مٹھی بھر راکھ کے نام ،جو خود فراموشی ،جذب ،مستی ،تصوف اور عشق میں مکمل طور پر ڈوب جانے والوں کا مقدر ٹہرتی ھے
DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
فہرست .1دی دستک میں نے خود اپنے ہی در پر .2دعوتِ بیخودی یارو ،یوں سرِعام کیے ھوئے .3جب سے صنم تیری دید ھو گئی .4اب ایسا ھو کہ خاموشی خود اپنی صدا ھو .5دیکھ کہ آوارہ پتے کو .6عذاب ِ آگہی سے بن آئی ھے وہ بات .7شاید میں تیری زندگی کا خواب ھو جاؤں .8زندگی میں اگر کوئی جستجو نہیں ھے .9جب سمجھو کہ تم ہار گئے .10زمیں رکھتے ھیں؛ آسماں رکھتے ھیں .11ہر لمحہ تیری خواہش کی ھے نصیب سے .12رستے جدا جدا تو کیا منزل تو ایک ھے .13کل رات سے طبیعت بہت پُرملل ھے .14دل میرا میری تنہائی پر فریاد کرے .15جب سے صنم میرے قریب ھو گیا ھے .16امید دل بستیھے آج کل تُو کوچہ ِ غیروں میں .17تصویر کو تیری دل میں چھپا رکھا ھے .18اک لڑکی جس کو میں نے چاہا .19روز ارادہ کرتا ھوں پر کبھی پورا نہیں کرتا .20خدا کرے ہمارے بیچ نہ دیوار رھے .21میرا دیں ،میرا دھرم،میرا ایماں تم ھو .22کچھ اور نہیں تو درد تو ذیادہ نہ کیجیے .23کتنا پاگل ھوں ،میں کیا چاہتا ھوں .24کھیل خواہشوں کا بھی عجیب ھوتا ھے .25پاگل سی اک لڑکی ھے
DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
دی دستک میں نے خود اپنے ہی در پر پوچھا پھر سوال کہ کیا ہے کوہی گھر پر کھودے دودھ کی نہریں ،پکارے اناالحق سودا جب سوار ھو کسی دیوانے کے سر پر خود سے بیگانہ کر دے نظریں مل کر جو کیوں دل نہ ہار جاہے کوئی ایسے ساحر پر ہستی سے جدا کر کے جو آزاد مجھے کر دے جی چاہے ھو جاوں قربان ،ایسے ساغر پر
DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
دعوتِ بیخودی یارو ،یوں سرِعام کیے ھوئے ساقی ھے کھڑا سامنے میرے جام کیے ھوئے زاہد یوں ہی بدنام نہ کر اِس آبِ انگور کو یہی توھے ہم رِندوں کا فقط نام کیے ھوئے اب تو آجا میرے ساقی کے بڑی دیر ھو گئی انتظار میں تیرے صبح سے شام کیے ھوئے دھرتے نہیں کوئی الزام ہم زاہدانِ شہر پر زمانہ ھے یونہی ہمیں بدنام کیے ھوئے میخانے کی چوکھٹ ہمیں سب سے پیاری گزاری تمام عمر یہاں بے دام کیے ھوئے غمِ دنیا سے کر دیتی ھے یہ بیگانہ ہمیں یہی ادا ھے ہمیں اِس کا غُلم کیے ھوئے اُٹھ گوہر ،چل اب اپنے ٹھکانے کی طرف بڑی مدت ھوئی ساقی سے کلم کیے ھوئے
جب سے صنم تیری دید ھو گئی ہر رات شبرات اور صبح عید ھو گئی DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
قسم ھے مجھے تمیں اک پل جو بھولوں چاہت میری جاناں ،اتنی شدید ھو گئی ٹوٹا تارا دیکھ کر مانگا ھے تجھ کو ہمارے ملن کی یہ تو نوید ھو گئی نظروں سے تیری جو ملیں نظریں ہماری باخدا ،گھڑی یہ کتنی سعید ھو گئی لطف ِبیخودی کا مجھے دینا پڑا حساب جاں میری اس میں گوہر ،کشید ھو گئی
اب ایسا ھو کہ خاموشی خود اپنی صدا ھو سناٹے بھی گونج اٹھیں کچھ ایسی ادا ھو اِدھر جنوں میرا پکارے ،اُدھر وہ تڑپے DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
میری محبت،میری چاہت کی ایسی انتہا ھو میری زات ھو مشروط فقط اُس کی زات سے وہ ہی میری بقا ھو ،وہ ہی میری فنا ھو سن سن کر ہنسی اس کی میں غزل کہوں میری شاعری روٹھ جائے،جب وہ خفا ھو جو بھی مانگوں تیرے حضور،میسر آجائے میری دعاوں میں اتنا اثر ،میرے خدا ھو
دیکھ کہ آوارہ پتے کو اڑتے سنگ ہواوں کے خود کو میں نے سوچا آج تو اپنے آپ پر ہنس پڑا
DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
سمجھ کر فریب دنیا کے سن کر بول محبت کے نمی جو آنکھوں میں اتری تو اپنے آپ پر ہنس پڑا
یادوں کی چنگاری سے لگا کر میخانے کو آگ پھر جو میں نے جام بھرا تو اپنے آپ پر ہنس پڑا
تھامے سانسوں کی ڈوری زندگی کی تلش میں جب موت سے ملقات ھوئی تو اپنے آپ پر ہنس پڑا
عذاب ِ آگہی سے بن آئی ھے وہ بات چاک ِ گریباں کو جائے ھے میرا ھات ھٹتی نہیں نظر میری جام و سبو سے بیخودی نے دی ھے ھوش کو وہ مات DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
ملتا نہیں سرا مجھے اپنے وجود کا بکھری ھے ٹوٹ کہ کچھ اس طرح ذات محو ِ انتظار ھے موت،زندگی کے یوں شکاری کوئی لگاےھو جیسے گھات جی بھر کہ روشنی نظروں میں اتارلیں کیا خبر کس جگہ ھو جائے اپنی رات
شاید میں تیری زندگی کا خواب ھو جاؤں حقیقت نہ بن سکوں تو سراب ھو جاؤں اپنی تو کوئی فکر نہیں ،فقط تیرا خیال ھے انجانے میں تیرے لیے نہ عذاب ھو جاؤں تیری یادوں کا ساز یوں ہی سدا گنگناتا رہے میں ہی کبھی مطرب،کبھی رباب ھو جاؤں DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
چاھا تھا تو میرے لیے میری زندگی ھو جایے اگر نہیں ،تو تیرے ماضی کا اک باب ھو جاؤں میرے ساقی زندگی کا وہ گوھر لدے جسے پی کر میں بس شراب ھو جاؤں
زندگی میں اگر کوئی جستجو نہیں ھے زندہ رہنے کی مجھے پھر آرزو نہیں ھے بے رنگ ھے،بدمزہ ھے،پرلطف نہیں وہ جس محفل میں جاناں تیری گفتگو نہیں ھے پھولوں کے بدن سے جو اٹھتی ھے،وہ کیا ھے نہ اڑے تیرے آنچل سے ،وہ خشبو نہیں ھے
دنیا ھے روشن تیرے نینوں کی چمک سے DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
جو اڑتا پھرتا ھے رات کو ،جگنو نہیں ھے ساغر و مینا کی گوہر ،نہیں کچھ بھی حقیقت تیری انکھوں کے سوا کوئی جام و سبو نہیں ھے
جب سمجھو کہ تم ہار گئے سب جھوٹے دوست اور یار گئے پسند کو حاصل کر نہ سکے اور حاصل بھی ہاتھ سے دلدار گئے مشکل میں چھوڑ کر تم کو جب سب اپنے سمندر پار گئے روٹھ گیہں جب خوشیاں تم سے اور دل کے سب قرار گئے دے کے دھوکہ تم کو یارا سب وعدے اور اعتبار گئے بھول کر تم کہ او جاناں سب دوستیاں اور وہ پیار گئے DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
جب دیکھو کہ سکھ ،چین اور سب گیت ،سُر اور ملہار گئے تو جاناں ،لوٹ آنا اور سمجھ لینا میرے پُر عذاب انتظار گئے
زمیں رکھتے ھیں؛ آسماں رکھتے ھیں ہم اپنی دسترس میں جہاں رکھتے ھیں کھل اٹھتے ھیں خوش رنگ پھول وہان وہ ناز سے پاءوں جہاں رکھتے ھیں وہ کہیں رات کو وجہ دلکشی صبح ہم بھل سوچ ایس کہاں رکھتے ھیں زمانہ شناس ایسے کہ دور سے پرکھ لیں وہ سنگ و گوھر کی پہچاں رکھتے ھیں خود کو کبھی ہم پر افشاں نہیں کرتے وہ خود کو خود میں پنہاں رکھتے ھیں DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
ہر لمحہ تیری خواہش کی ھے نصیب سے چاہے تو پوچھ لو وقت کے حسیب سے سوچیں گے اپنے بھی بارے میں دوست فرصت گر مل سکی کبھی یادِ حبیب سے ھو گے نہیں کبھی واقفِ مستی ِ لطف ِ جام دیکھو گے جب تلک اسے فقط قریب سے شکوہ کہوں تو کفر ،منصور بنوں تو کافر چھوٹے گی میری جان کب جانے خطیب سے ساقی میرے ،ذرا روک لے گردش ِجام کو زندگی کے چند لمحے اور مانگ لوں طبیب سے
DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
رستے جدا جدا تو کیا منزل تو ایک ھے ہم ہمسفر نہیں تو کیا منزل تو ایک ھے دوستوں کے درمیاں ،باعث ِ شرم و حیا ہم مل نہیں سکتے تو کیا محفل تو ایک ھے معانی الگ الگ سہی ،مفہوم جدا سہی شعر ایک نہیں تو کیا غزل تو ایک ھے
DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
کل رات سے طبیعت بہت پُرملل ھے بےنام سی بیچینی اور روح پر جال ھے عشق کی مستی میں ایسے ڈوبے ہیں کچھ خبر نہیں کہ کیا اب اپنا حال ھے تبدیلیاں سی ھو رہیں ھیں وجود میں عجیب سا اب کی بار کچھ یہ سال ھے زندگی ہر موڑ پر اک رنگ نیا دے یر قدم پر خوشی ،ہر قدم پر چال ھے ھے ہر کوئی مست اپنے ھی جہاں میں یہ تخت میں،وہ صحرا میں نڈھال ھے DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
ساغر و مینا کا گوہر ھے اپنا اک مقام زاہدوں کو کیا خبر اس میں کیا کمال ھے
دل میرا میری تنہائی پر فریاد کرے ہر گھڑی ،یر لمحہ بس تجھے یاد کرے وہ مقید اپنی ذات کے حصار میں ھے مجھے علم کرے یا خود کو آزاد کرے کافی ھے ہمارے لیے بے وفائیِ یار ھی کہو اس سے نہ اور کوئی ستم ایجاد کرے جسیں آنکھیں،مرمریں جسم اور ادایں کافر اِس سے بڑھ کر بھی کیا کوئی بیداد کرے دن کا قرار لوٹ لے رات کی نیند چھین لے یہ عشق تو یارو ،یوں ھی برباد کرے
DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
جب سے صنم میرے قریب ھو گیا ھے میرا تو جیسے وہ نصیب ھو گیا ھے ہنستے ھوئے رونا ،روتے ھوئے ہنسنا محبت میں حال میرا عجیب ھو گیا ھے عشق کا تو کچھ بھی ممکن نہین علج یار میرا ہی ،میرا طبیب ھو گیا ھے عشق کا جادو تو سر چڑھ کر بولتا ھے بے زبان بھی اس میں خطیب ھو گیا ھے کھو گئے گوہر جب سے راہِ محبت میں راہنما میرا اب تو ،میرا حبیب ھو گیا ھے
DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
امید دل بستیھے آج کل تُو کوچہ ِ غیروں میں دل بیچین میرا ،ھے گرفتار تاریک اندھیروں میں کچھ تو بول ،لب تو کھول اے جان ِتمنا تو بھی میرا نصیب ھے تیرے ہاتھوں کی لکیروں میں تُو تو ھے خوش اے بے وفا بھول کر مجھ کو دیکھ میرا حال ھے کیا ،بس مقید زنجیروں میں بھول کر مجھ کو تو جل ّوں میں دنیا کے ھے گم میری تو کُل کاہنات ھے بس تیری تصویروں میں تو ھے حسن کی دیوی تیری کیا تعریف کروں نہیں ھے تیری نظیر دنیا کی سب نظیروں میں کیا ھوا جو بن گئی غیر اب ،بھل کر مجھ کو توزندہ ہے میرے لیے ،میری تحریروں میں
DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
تصویر کو تیری دل میں چھپا رکھا ھے زندگی میں کیا اِس کے سوا رکھا ھے یوں ہی آجاتے ہیں کبھی غم کو بھلنے ورنہ ساقی تیرے میخانے میں رکھا ھے کر دے مانگ کو پوری اے خدایا میری دیکھ دامن کو پندے نے پھیل رکھا ھے اجنبی سا لگتا ھے یہ جہاں سارا ہم کو جب سے تو نے ہمیں بیگانہ بنا رکھا ھے کر دے قتل جو ھو نامنظور محبت میری سر توپہلے سے ھم نے جھکا رکھا ھے آجا کہ ھے ٹوٹنے کو اب ضبط کا بندھن یادوں نے تیری ھم کو بڑا تڑپا رکھا ھے
DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
اک لڑکی جس کو میں نے چاہا چاہا کہ وہ مجھے بھی چاہے وہ جس کو دیکھتے ہی میری کاہنات جگمگا اٹھی میرے دل میں اک اگن لگی میرا وجود میرا نہ رہا جادو اس کا مجھ پر چل گیا تھام کر اس کا نازک ہاتھ میں نے چاہا کہ وہ مجھے بھی چاہے اس کی انکھوں کے تارے اور سانسوں کی مدھر خشبو بالوں میں اٹکا پھول تن پر پھسلتا آنچل یہ سب اس کی ادایں مجھے دیوانہ کر گیئں مجھے یوں لگا جیسے میرا کچھ کھو گیا میں مدھوش سا ھو گیا مل کراس سے نظر میں نے چاہا کہ وہ مجھے بھی چاہے ک لڑکی جس کو میں نے چاہا چاہا کہ وہ مجھے بھی چاہے DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
بس اک بار ،بس اک بار
روز ارادہ کرتا ھوں پر کبھی پورا نہیں کرتا عجیب آدمی ھوں کہ خود پر بھروسا نہیں کرتا نئی آرزو ،نئی تمنا ،حسیں خوابوں کے محل جنھیں سوچتا تو ھوں لیکن تراشا نہیں کرتا حالت کے اوراق بجھی تحریر یہ خوں کی میں اپنے سوا کسی کو بھی پڑھایا نہیں کرتا زندگی کی کہانی کو سب کے سامنے یارو یوں سرِعام سنانے سے شرمایا نہیں کرتا کبھی پاگل ،کبھی مجنوں ،کبھی پریمی دیوانہ عاشق اپنی حقیقت کو کبھی چھپایا نہیں کرتا نشے میں آکر تو گوہر سبھی لڑکھڑاتے ھیں میں اس جام کا قائل ھوں جو نہکایا نہیں کرتا
DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
خدا کرے ہمارے بیچ نہ دیوار رھے ھر لمحہ ھر پل بس تیرا دیدار رھے ہم صنم جیتے ھیں فقط تیری طلب میں بنا تیرے تو وجود میرا شرربار رھے تیرے دم سے روشنی میرے جیون میں نہ ھو تُو ،تو زندگی میری اجاڑ رھے ذکر تیرا نہ ھو تو سِل جاتے لب میرے ورنہ ہر پل تیرے نام کی تکرار رھے جو چلوں تیرے سنگ تو سفر کٹ جائے کھو کر تجھ کو میری راہ پُر خار رھے بس کر ! نہ اور آزما اس دلِ ناتواں کو آجا کہ میری سانسوں میں رفتار رھے
DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
میرا دیں ،میرا دھرم،میرا ایماں تم ھو سوچوں کا محور ،میرا وجداں تم ھو میری بقا ھے مشروط ،صرف تم سے میرے قدموں کی زمیں ،آسماں تم ھو یہ فلک ،یہ زمیں ،یہ مکاں ،یہ مکیں سب ھیں دشمن میرے ،مہرباں تم ھو میری اصل کیا ،مقط قطرہ ِبے معانی خود اپنی ذات میں بحر ِ بیکراں تم ھو تم سے الگ میر کوئی شناخت نیہیں میری روح ،میرا جسم ،پہچاں تم ھو سب سے جدا گوھر ،ادا ھے تماری کبھی ظاہر وھ ،تو کبھی پنہاں تم ھو
DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
کچھ اور نہیں تو درد تو ذیادہ نہ کیجیے دلوں میں یونہی سرحد تو ذیادہ نہ کیجیے محروم ِجلوہ کر دیا ناراضگی کی آپ نے بیداد مجھ پہ حد سے تو ذیادہ نہ کیجیے بتا دیے امید میں کئی ماہ و سال ہم نے انتظار ِوصال ابد سے تو ذیادہ نہ کیجیے اک روشنی تھی آپ کی وہ بھی چھین لی تاریک زندگی لحد سے تو ذیادہ نہ کیجیے
DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
کتنا پاگل ھوں ،میں کیا چاہتا ھوں اک بیوفا سے اسکی وفا چاہتا ھوں عشق کے سمندر میں ڈال دی ناو سہارا تیرا میں اب نا خدا چاہتا ھوں عجب بےکلی ھے وجود میں میرے جو پرسکوں کر دے ،دعا چاہتا ھوں تو حسن کا عروج،تو ہی میری مسیحا مریض ِعشق ھوں میں شفا چاہتا ھوں بیداد ایسی ھے کہ کانپ اٹھی زمیں بھی لرزا دے آسماں کو وہ صدا چاہتا ھوں خاموش لبوں سےجو ظلم سہ رھا ھوں اپنے صبر کی میں فقط انتہا چاہتا ھوں ہاں! محبت کی ھے ،چاہا ھے کسی کو اس جرم کی اب تو میں سزا چاہتا ھوں
DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
کھیل خواہشوں کا بھی عجیب ھوتا ھے یہ دل کبھی خوش ،کبھی غریب ھوتا ھے پھول کھلتے ہیں،بہکا ماحول ھوتا ھے جب وجود ِصنم میرے قریب ھوتا ھے کھا کے زخم جو پلٹے تو معلوم یہ ھوا دشمن کب ہمارا ،اپنا حبیب ھوتا ھے آرام ملتا ھے کسی کو ،کسی کو آلم یہ تو سب یارو اپنا نصیب ھوتا ھے بیچینی سی ھے پیار میں،وقت کٹتا نہیں بے صبرا دل ،پل پل کا حسیب ھوتا ھے اک نظر نے جب کہہ دیا افسانہ ِ عاشقی خاموشی پہ قرباں پھر خطیب ھوتا ھے ملتا ھے سکوں کتنا جب پیار میں گوھر یہ وجود ِ آدمی نذر ِ صلیب ھوتا ھے
DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
پاگل سی اک لڑکی ھے جو پیار مجھ سے کرتی ھے ہر وقت مجھ کو سوچتی ھے پر کہنے سے وہ ڈرتی ھے پاگل سی اک لڑکی ھے اکثر کَن اکھیوں سے مجھے دیکھتی رہتی ھے جب چوری اس کی پکڑی جائے شرما کہ کہیں چھپ جاتی ھے پاگل سی اک لڑکی ھے جب بھی بات میں کرنا چاھوں گھبرا سی وہ جاتی ھے پیار میں جب جتلنا چاھوں شرما سی وہ جاتی ھے پاگل سی اک لڑکی ھے مہندی سے ہاتھوں پر اپنے لکھتی ھے وہ میرا نام کہیں ھو نہ جائے وہ بدنام اس ڈر سے مٹانے لگتی ھے پاگل سی اک لڑکی ھے اظہار کا اس کو سلیقہ نہیں نہ اقرار کرنا آتا ھے جب کچھ کہنا چاہتی ھے بس کچھ جھنجل سی جاتی ھے پاگل سی اک لڑکی ھے ہاں ! وہ پاگل سی اک لڑکی ھے
DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com
دستک نعمان علی
DASTAK … Poetry from Heart, By: Nouman Ali www.noumanali.com