Sada-e-mosam-e-gul

  • December 2019
  • PDF

This document was uploaded by user and they confirmed that they have the permission to share it. If you are author or own the copyright of this book, please report to us by using this DMCA report form. Report DMCA


Overview

Download & View Sada-e-mosam-e-gul as PDF for free.

More details

  • Words: 12,038
  • Pages: 76
‫َ‬ ‫صدا ۓ م وسم ِ گل‬ ‫طارق بٹ‬

‫‪1‬‬

‫َ‬ ‫صدا ۓ مو ِ سم گل‬ ‫طارق بٹ‬

‫‪2‬‬

‫فہرست‬ ‫‪..........................................................................................................................6‬آشنا صدا‬ ‫َ َ‬ ‫‪........................................................................................................................14‬مح ّمدﷺ‬ ‫‪...............................................................................................................................15‬نعت‬ ‫ت نبی سے سخن کو روشن کر‪15.................................................................................................. ............‬‬ ‫چراِغ نع ِ‬ ‫‪.............................................................................................................................16‬غزلیں‬ ‫تمام رنگ میں ڈوبی فضاۓ موسِم گل ‪16......................................................................................... ...............‬‬ ‫وہی آہٹیں درو بام پر ‪ ،‬وہی رت جگوں کے عذاب ہیں‪17.............................................................. ...................‬‬ ‫بھولی ہوئی راہوں کا سفر کیسا لگے گا‪18.................................................................................................. ........‬‬ ‫ہے کس کا انتظار ! کھل گھر کا در بھی ہے‪19................................................................................ .................‬‬ ‫ہزار خواب نظر میں جگا کے چلتے ہیں‪20.............................................................................................. .............‬‬ ‫ہجر کی لو سے بدن ایسا دمک جاتا ہے‪21................................................................................... .....................‬‬ ‫تند آندھی میں پروں کا کھولنا اچھا لگا‪22....................................................................................... ..................‬‬ ‫ہے تاک میں زمانہ ‪ ،‬قدم رکھنا دھیان سے‪22............................................................................. .....................‬‬ ‫دیاِر شوق میں کب رتجگا نہیں ہوتا‪23.............................................................................................. ...................‬‬ ‫نظر میں آئنہ ہے ‪ ،‬اور پتھر سوچتے رہنا‪24.......................................................................................... ................‬‬ ‫ُ‬ ‫دلوں سے خوف اٹھ گیا ہے روِز احتساب کا‪25................................................................................................. .‬‬ ‫چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے خوش ہونے والے ہیں‪26............................................................................... ........‬‬ ‫ہم جب سے ایک گل کے تمنائی بن گئے‪26.......................................................................................... ..........‬‬ ‫ت خواب میں گم‪27...................................................................................................... ........‬‬ ‫خواب میں یا شکس ِ‬ ‫نطق و لب کے درمیاں گر فاصلے رہ جائیں گے‪28.......................................................................... .................‬‬ ‫ُ‬ ‫کچھ دور تک تو اس کی صدا لے گئی مجھے‪28............................................................................................ ...‬‬ ‫موم کے پتلے آہن بنتے دیکھے تھے‪29............................................................................................. ................‬‬ ‫ُ‬ ‫مندی آنکھوں سے خوابوں کی نگہبانی کیے جاؤ‪30....................................................................................... ..‬‬ ‫ویرانوں میں ہوتے ہیں خطر اور طرح کے ‪31............................................................................................... ..........‬‬ ‫ہر شکستہ آرزو نے یوں صدا دی رات کو‪32...................................................................................... ....................‬‬ ‫آنسوؤں میں دل کی بستی بہہ گئی‪32............................................................................................. ...................‬‬ ‫ُ‬ ‫ُ‬ ‫اب نئے رخ سے حقائق کو الٹ کر دیکھو‪33......................................................................................... ................‬‬ ‫ُ‬ ‫س رداے سرخ سے چہرہ گلب تھا‪34................................................................................................ .........‬‬ ‫عک ِ‬ ‫بجھے تو دل بھی تھے‪ ،‬پر اب دماغ بجھنے لگے‪35......................................................................................... ...‬‬ ‫پیغاِم جنوں آئے بہاروں کی طرف سے‪35......................................................................................................... ....‬‬ ‫کڑی تھی آنچ غموں کی پگھل گیا ہو گا‪36................................................................................. ......................‬‬

‫‪3‬‬

‫ہدف ہوں کس کا‪ ،‬یہ میرے سر پر گھرے ہوئے آسمان کیوں ہیں‪37..................................................... ...‬‬ ‫وہ حبس ہے کہ پتا بھی ہلتا نہیں کوئی‪38..................................................................................... ...................‬‬ ‫خوابیدہ آرزوؤں کو بیدار کر دیا‪39........................................................................................................................... .‬‬ ‫پتھر کو اگر تم نے پگھلتے نہیں دیکھا‪40..................................................................................... ............‬‬

‫ّ‬

‫نظر کا نشہ بدن کا خمار ٹوٹ گیا‪40.............................................................................................................. .......‬‬ ‫برباد منظروں میں آباد ہو گئے ہیں ‪41........................................................................................................... ..‬‬ ‫ہر بار میرے جرم کی تعبیر نئی کی‪42.............................................................................................. ...............‬‬ ‫نہ ہو ‪ ،‬گر دل کا وہ عالم نہیں ہے‪43..................................................................................................... ............‬‬

‫ؔ‬

‫طارق ! اپنے دل کی باتیں لوگوں سے مت کہہ‪44............................................................................................. .‬‬ ‫نہیں کام آئی کوئی دانائی‪44............................................................................................................................... ...‬‬ ‫کل رات دھڑکنوں سے وہ کتنا قریب تھا ‪45................................................................................................... .....‬‬ ‫کوئی رستہ نہ تھا ‪ ،‬چکرا گیا میں‪46............................................................................................................ ..........‬‬ ‫ہزار دور سہی ‪ ،‬وہ مری امان میں ہے‪47......................................................................................................... ..‬‬ ‫ش جسم و جاں تو ہے‪48.................................................................................................. ...‬‬ ‫جوِر بتاں تو ہے ‪ ،‬تپ ِ‬

‫گلہ کریں گے نہ تجھ سے ‪ ،‬تری جفاؤں کا ‪49.................................................................................. .................‬‬ ‫یہ عشق ہے کب کسی کو ِاس سے مفر رہا تھا‪50......................................................................................... .....‬‬ ‫لبوں پر ہیں تالے ‪ِ ،‬نگہ پر ہیں پہرے‪51.......................................................................................... ..................‬‬

‫ُ‬

‫ُ‬

‫میں خود ہی الجھا‪ ،‬اسے زیِر دام کرتے ہوئے ‪51................................................................................................. .‬‬

‫ّ‬

‫ُ‬

‫مدت سے جو ہونٹوں پہ دعا کوئی نہیں ہے‪53......................................................................................... ........‬‬ ‫کبھی جو شوق ذرا بال و پر میں جاگا ہے‪54................................................................................................ ......‬‬

‫جاتے جاتے پھر سے وہ در کھٹکھٹا دیں ‪55................................................................................................... ......‬‬ ‫ہر آن خود سے برسِر پیکار میں رہا‪56.............................................................................................. ......................‬‬ ‫وہ مجھ سے بے خبر ایسا نہیں تھا‪57.................................................................................................................. .‬‬

‫شمیِم گل کے لیۓ موجۂ صبا رہوار‪58.................................................................................................... ...........‬‬ ‫گذر رہے ہیں جو دن ‪ ،‬لگتے ہیں گذارے ہوئے‪59............................................................................... .............‬‬ ‫حوادث بھی حقیقت آشنائی کیوں نہیں دیتے‪60...................................................................................... ......‬‬

‫ُ‬

‫خزاں کی رت میں بھی داِد بہار لیتے ہیں‪61..................................................................................................... ...‬‬ ‫سخن گوئی کے ‪ ،‬یوں تو ‪ ،‬آج بھی آداب باقی ہیں ‪62.............................................................................................‬‬

‫ُ‬

‫نہ اوس بوند ‪ ،‬نہ باِد سحر اسے آیا تھا‪63............................................................................................ ....................‬‬

‫ُ‬

‫جن کی چوکھٹ پہ کھلیں شوِق جبیں سائی کے رنگ‪65....................................................................... ........‬‬

‫وہ دو ر ہی سہی ‪ ،‬اک چارہ ساز ہے تو سہی‪66................................................................................................ .‬‬ ‫دشت آباد کیے ہم نے ‪ ،‬گھروں کے ہوتے‪67.................................................................................................... .‬‬ ‫اپنے اندر خود اک جنگل ہے ہر آدم زاد‪69....................................................................................... ...............‬‬ ‫کامرانی کے نشے جی کے زیاں تک لے گئے ‪69............................................................................................ ....‬‬ ‫‪4‬‬

‫راستہ پھر کہیں گیا بھی نہیں‪71.......................................................................................................................... .‬‬ ‫جس قدر دیوانے سے پتھر کھلے‪72................................................................................................................ ...‬‬

‫ُ‬ ‫‪.............................................................................................73‬صحرائے ربع الخالی میں بارش‬ ‫‪.............................................................................................................................74‬رودالی‬ ‫ٔ‬ ‫‪.....................................................................................................75‬نذر استاذی ذکا صدیقی‬

‫‪5‬‬

‫آشنا صدا‬ ‫ؔ‬ ‫ذک ا ص دی قی‬ ‫ً‬ ‫ً‬ ‫طارق بٹ غالبا وہ واحد شخص ہیں جو بحیثیت شاعر خالصتا سعودی عرب کے ساختہ پرداختہ و تربیت‬ ‫یافتہ ہیں۔۔اور " صداۓ موسِم گل " وہ مجموعۂ کلم ہے جسے یہ امتیاز حاصل ہے کہ وہ سعودی عرب‬ ‫میں کسی شاعر کے صرف پانچ برسوں کا حاصِل قیام ہے۔۔‪،‬ظاہر ہے میرا یہ مطلب کہ طارق بٹ آج سے‬ ‫پانچ سال پہلے‪ ،‬راتوں رات شاعر بن گئے۔ سعودی عرب آنے سے پہلے ‪ ،‬اور یہاں آنے کے بعد ‪ ،‬بھی انہوں نے‬ ‫شعر گوئی کی کوشش تو ضرور کی ہوگی تو شاعروں کا کلم بھی پڑھا ہوگا‪ ،‬او ر جب شاعروں کا کلم پڑھا‬ ‫ُ‬ ‫ہوگا توفن شعر کے بارے میں کچھ جاننے کی خواہش بھی ان کے دل میں پیدا ہوئی ہوگی۔‬ ‫ان سے میری پہلی ملقات ایک مشاعرے میں ہوئی تھی جہاں وہ سامع کی حیثیت سے آئے تھے۔‬ ‫مشاعرے کے کچھ عرصے بعد ان کا ایک فیکس مجھے مل۔لکھا تھا شعر گوئی کا مجھے بھی شوق‬ ‫ہے۔ چند شعر ملحظ کیجیے اور بل رو رعایت بتائیے کہ کیا اس مشغلے کو جاری رکھوں؟ وہ پہلی غزل‬ ‫(جو اس مجموعے میں شامل نہیں) آج سے پانچ برس پہلے کی تھی۔‬ ‫ان پانچ برسوں میں طارق نے مطالعۂ شعر و ادب اور تحصیِل فِن شعر کے نہ جانے کتنے ہفت خواں طے کر‬ ‫لیے ہیں۔بات کہنے کا ہنر حاصل کرنے کے لیے انہوں نے بھی وہی کیا جوہر اچھے شاعر نے کیا‪ ،‬اور جو ہر‬ ‫شاعر کو کرنا چاہیے۔ " مگر اس میں پڑتی ہے محنت زیادہ" ۔ اس محنت کا مطلب ہے بڑے شاعروں کا‬ ‫عمیق مطالعہ۔ اور ایسا مطالعہ اور اتنا کہ تنقیدی نظر پیدا ہوجائے‪ ،‬تجربے اور مشق کی خاطران کے انداز‬ ‫ُ‬ ‫میں کم از کم ہزار بارہ سو شعر کہنا اور پھر ان سب کو بھل دینا‪ ،‬زبان و بیان کی نزاکتوں‪ ،‬لطافتوں اور امکانات‬ ‫ُ‬ ‫سے مستفید اور محظوظ ہونے کی حس پیدا کرنا‪ ،‬دلجمعی کے ساتھ ایسی ٹیکنیک کا نشو نما کرنا جو ان‬ ‫ُ‬ ‫کی اپنی ہو‪ ،‬اس میں غلطیاں کرنا اور ان غلطیوں سے بد دل نہ ہونا‪ ،‬لفظ کی موسیقی ‪ ،‬آہنگ اور ِبستار کو‬ ‫سننے اور سمجھنے کی استطاعت پیدا کرنا۔۔ یہ سب " کاریگراِن شعر " کے آلت اور اوزار ہیں۔ طارق نے یہ‬ ‫کاریگری سیکھنے میں بہت ریاضت کی ہے‪ ،‬یہی وجہ ہے کہ " صداۓ موسم گل " کی غزلوں کا مطالعہ‬ ‫ُ‬ ‫اسلوِب شعر میں ان کی قدرت کا مطالعہ بن جاتا ہے۔‬ ‫ٔ‬ ‫غزل میں مشاہد حق کی گفتگو کی جاتی ہے تو بادہ و ساغر کہے بغیر بات نہیں بنتی۔گویا غزل کی جان‬ ‫ایمائیت اور علمت ہے ۔ نازک احساسات اور لطیف جذبات کی ترجمانی کے لیے الفاظ کی صناعی ہو‬ ‫یا رمز و علمت کی پرکاری ‪ ،‬اس وقت تک بے قیمت ہیں جب تک شاعر مرصع سازی کا ہنر نہ جانتا ہو۔ اور‬ ‫ض منصبی‬ ‫یہ ظاہر ہے کہ مرصع سازی کا تعلق زور زبردستی اور توڑ پھوڑ سے نہیںہے۔ اگر علمات اپنا فر ِ‬ ‫اداکرنے میں ناکام ہیں تو خواہ وہ جدید ہوں (سایہ‪ ،‬لش‪ ،‬دھوپ‪ ،‬زرد پتا) یا قدیم ( بادہ و ساغر‪ ،‬شمع و پروانہ‬ ‫وغیرہ)‪ ،‬حشو وزواید سے زیادہ نہیں۔‬

‫‪6‬‬

‫علمہ اقبال کا شعر ہے ؂‬ ‫صنوبر با غ میں آزاد بھی ہے پابگل بھی ہے‬ ‫انہیں پابندیوں میں حاصل آزادی کو تو کر لے‬ ‫پا بگل ہوتے ہوئے بھی آزاد رہنا آسان کام نہیں۔ اس کے لیے بڑا نظم و ضبط درکار ہوتا ہے۔ وہ نظم و ضبط‬ ‫جو شعری روایات کا خاصا ہے‪ ،‬لیکن روایت جوساکن و جامد نہیں‪ ،‬متحرک وزندہ ہو اور اپنے اندر وسعت‬ ‫کے امکانا ت رکھتی ہو۔ طارق کی بعض پوری غزلیں ایسی ہیں جو اپنی مانوس علمات ‪ ،‬معروف تراکیب‬ ‫اور مرغوب اسلوب بیاں کی بنا پر بیک نظر تو اسی روایت میں ڈھلی ہوئی دکھائی دیتی ہیں جو غزل کو‬ ‫کسی زمانے میں گردن زدنی قرار دلواچکی ہیں۔۔۔لیکن ذرا تامل کیجیے اور رسائی سے پڑھیے تو یہی غزلیں‬ ‫ً‬ ‫اپنے پراسرار حسن کو آپ پر کھولنا شروع کرتی ہیں۔ مثل ایک غزل کی ردیف ہے " موسِم گل "۔ ردیف کے‬ ‫محاکاتی و تصوراتی امکانات کے اعجاز سے غزل کے ابتدائی چار شعروں میں متعددو مختلف جمالیاتی‬ ‫ّ‬ ‫پہلو باغ و بہار بن کر کھلے ہوئے ہیں۔۔۔سیال قافیوں نے مرکب ردیف سے ترکیب پا کرتوالی اضافات کے‬ ‫باوجود ہر شعر کو ایک پر وقار آہنگ عطا کر رکھا ہے۔‬ ‫تمام رنگ میں ڈوبی فضاۓ موسِم گل‬ ‫ُ‬ ‫اڑائے پھرتی ہے دل کو ہواۓ موسِم گل‬ ‫ہمیں پہ چھا بھی گیا اور ہمیں سے چھپتا پھرے‬ ‫ہمیں سمجھتے ہیں جو ہے اداۓ موسِم گل‬ ‫سدا بہار ہیں گلشن کسی کی یادوں کے‬ ‫نہ ابتدا ‪ ،‬نہ یہاں انتہاۓ موسِم گل‬ ‫جنوں ہی مو سِم گل سے ہے تا بہ موسِم گل‬ ‫کسے ہے ہوش یہاں ماسواۓ موسِم گل‬ ‫ردیف نے بہار کے تمام موڈ متعین کردے ہیں اور بہار کی رنگا رنگ کیفیتوں نے غزل کی لفظیات کو‬ ‫سرشار بنا دیا ہے‪ ،‬ان چار اشعار میں طارق اگر ایک جمال پرست‪ ،‬فطرت کے شیدائی کی حیثیت سے‬ ‫نمایاں ہوتے ہیں تو اگلے چار شعر انہیں ہم عصر دنیاکی ایک سیاسی اور سماجی شعور رکھنے والی‬ ‫شخصیت کے روپ میں پیش کرتے ہیں ۔ یہ آخری چار اشعار مجھے تو ایک منظر نامہ لگتے ہیں۔‬ ‫شکسِت خواِب بہاراں سے اب ہے سرگرداں‬ ‫یہ دل کہ تھا کبھی فرمارواۓ موسِم گل‬ ‫یہیں لٹا تھا کبھی قافلہ بہاروں کا‬ ‫یہیں سے ہو تو ہو پھر ابتداۓ موسِم گل‬ ‫اک اضطراب گریباں کے تار تار میں ہے‬ ‫کہیں ہے دور مگر ہے صداۓ موسِم گل‬ ‫بقاۓ موسِم گل کی دعائیں ہیں طارق‬ ‫اگر چہ درِد خزاں ہے عطاۓ موسِم گل‬ ‫ہمارے دیکھتے دیکھتے مغربی صارفیت نے عالمی کمیونزم کے قلعے میں نقب لگائی جس کے‬ ‫نتیجے میں سوویت روس کا شیرازہ بکھر گیا۔ وہی سوویت روس جو ستر سال تک دینا کے فلکت زدہ ‪،‬‬ ‫‪7‬‬

‫مجبور و مقہور‪ ،‬استحصال کے شکار عوام کے سامنے ‪ EARTH THE MEEK SHALL INHERIT THE‬کے‬ ‫ؔ‬ ‫طور پر پیش کیا گیا تھا اور وہ خوش تھے کہ انھوں نے بقول مجاز ۔۔ع۔۔۔‬ ‫کچھ نہیں تو کم سے کم خواب سحر دیکھا تو ہے‪ ،‬لیکن یہ داغ داغ اجالے والی شب گزیدہ سحر طلوع ہوئی‬ ‫تو پتا چلکہ یہ سحر تو وہ نہیں تھی جس کا انتظار تھا۔۔۔ سیاسی مفکر اس شکسِت خواب کے اسباب و‬ ‫علل اور نتائج و عواقب پر غور و فکر کر رہے ہیں۔ فلسفیانہ و متکلمانہ بحث و تکرار کا ایک ل متناہی‬ ‫سلسلہ چل رہا ہے لیکن ایک رجائیت پسند شاعر جس کی ہمِت دشوار پسند ابھی تک خوابوں پر یقین‬ ‫رکھتی ہے اس صورت حال سے اب بھی ہراساں نہیں‪:‬‬ ‫بقاۓ موسِم گل کی دعائیں ہیں طارق‬ ‫اگر چہ درِد خزاں ہے عطاۓ موسِم گل‬ ‫یہ منظر نامہ میری تخییل ہے ۔ مجھے نہیں معلوم طارق بٹ نے خود یہ شعر کس پس منظر میں کہے‬ ‫ہیں۔ بہر حال ان اشعار سے میں اپنے طور پر لطف اندوز ہوا ہوں۔ آپ اپنا منظر نامہ خود بنائیے یا لکھئے ۔‬ ‫یہ یقینی ہے کہ آپ کا متصورہ جو بھی تخییل پیش کرے‪ ،‬ان اشعار کی چھوٹ اسے بھی حسین بنا دے‬ ‫گی۔‬ ‫ایک اور غزل ہے‪ ،‬اس کی ردیف ہے " کیے جاؤ " ۔ اس امِر دوامی کو شاعر نے کہیں نحوی معنوں میں‬ ‫استعمال کیا ہے تو کہیں اس کی رمزیت پر زور دے کر اس کی طنزیہ تعبیر کے ذریعے شعر کے معنی کی‬ ‫ایک وسیع تر و بسیط تر فضا بنا دی ہے۔‬ ‫مندی آنکھوں سے خوابوں کی نگہبانی کیے جاؤ‬ ‫ک بے سرحد کی سلطانی کیے جاؤ‬ ‫مزے سے مل ِ‬ ‫نشاِط قرِب منزل راستوں کے فاصلے میں ہے‬ ‫سفر کو جس قدر ممکن ہے طولنی کیے جاؤ‬ ‫اسی تخریب میں ہے جوہِر تعمیر پوشیدہ‬ ‫اگر دل مانتاہے ‪ ،‬خانہ ویرانی کیے جاؤ‬ ‫ہوا کے جال سے باہر نکلتا کون ہے لیکن‬ ‫جہاں تک اپنے بس میں ہے پرافشانی کیے جاؤ‬ ‫گراں ہونے لگی ہے دوستو ذ وِق سماعت پر‬ ‫اب اتنی بھی نہ حرِف حق کی ارزانی کیے جاؤ‬ ‫حقیقت کچھ ہوتی ہے اور اس کا ادراک کچھ اور ‪ ،‬صداقت کچھ ہوتی ہے اس کا تجربہ کچھ اور۔۔یہ‬ ‫ادراک و تجربہ بڑی داخلی اور انفرادی نوعیت کے ہوتے ہیں اور اپنی شدِت تاثر کی کمی و بیشی کے بقدر‬ ‫ایک سوچنے والے فرد کو ‪ ،‬جو بنیادی طور پر حساس و دردمند دل رکھتا ہے‪ ،‬کلبیت و تشکیک پر مائل کر‬ ‫دیتے ہیں‪ ،‬مندرجۂ بال اشعار میں ردیف کو ان مختلف لہجوں میں پڑھیے جو ان شعروں کۓ موڈ کا تقاضا‬ ‫ہے۔ پھر دیکھئے کہ اس سیدھی سادی ردیف کے کیسے کیسے معانی و مفاہیم پیدا ہوتے ہیں ۔ ہر شعر‬ ‫کی اپنی اک فضا ہے ‪ ،‬تلخ سچائیوں سے مملو‪ ،‬کڑوی حقیقتوں سے بوجھل۔‬ ‫ایک غزل کی ردیف ہے " سوچتے رہنا " ۔ فعل کی استمراری حالت سے طارق نے اس غزل میں خوب خوب‬ ‫فائدہ اٹھایا ہے۔ ہر مضمون ل جواب۔ مطلع اور دو شعر سن لیجیے۔‬ ‫‪8‬‬

‫نظر میں آئینہ ہے اور پتھر سوچتے رہنا‬ ‫س منظر ہمیں اک اور منظر سوچتے رہنا‬ ‫پ ِ‬ ‫ہمیشہ اک نیا چہرہ لگائے ملتی ہے دنیا‬ ‫اسے پہچاننا اور پھر نیا ڈر سوچتے رہنا‬ ‫نہیں لنا کبھی خاطر میں اک عالم کی بے مہری‬ ‫کبھی پہروں کسی کی بے رخی پر سوچتے رہنا‬ ‫اچھے شعر کی پہچان بھی وہی ہے جو سچی کہانی کی ہوتی ہے‬ ‫ع۔۔۔ جو سنتا ہے اسی کی داستاں معلوم ہوتی ہے‬ ‫اپنے تجربے کو عمومی سچ کی کسوٹی پر کس کر اور اپنے محسوسات کو تفکر کی آنچ سے تاب دے کر‬ ‫مانوس علمتوں اور اشارتوں کے ذریعے جو شاعر روایتی نظم و ضبط کے ساتھ سلیس اور فصیح زبان میں‬ ‫شعر کہنے پر قادر ہو وہ اپنی شخصی صداقت اور ذاتی غم کو بھی آفاقیت بخش دیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‬ ‫ہمعصر معاشرہ بظاہر ترقی پذیر ہے لیکن فرد کو امان حاصل نہیں‪ ،‬ماحول بدل رہا ہے لیکن بدلتا ہوا‬ ‫ماحول اچھائیوں کے بجائے برائیوں کو زیادہ تر جنم دے رہا ہے۔ ذہنی ‪،‬جسمانی‪ ،‬روحانی‪ ،‬عائلی‪،‬انفرادی ‪،‬‬ ‫ً‬ ‫معاشرتی‪ ،‬معاشی اقدار کی تقریبا مکمل شکت و ریخت ہوچکی ہے اور ‪ ،‬متئاسفانہ ‪ ،‬نئی اقدار بننے کے‬ ‫لیے کچھ نہیں سو سال کی مدت درکار ہوتی ہے۔ ۔۔ان واقعات و حالت کی فلسفیانہ توجیہات اور‬ ‫نفسیاتی تاویلت اتنی ہی کثرت سۓ موجود ہیں جتنے یہ واقعات و حالت۔ شاعر کا سوچنے وال ذہن اور‬ ‫دھڑکنے وال دل ان واردات کو اپنی ذات کے حوالے سے شناخت کرنے کی کوشش کرتا ہے اور ایک ایک‬ ‫دانشور‪ ،‬مفکر ‪ ،‬مقنن‪ ،‬مفسر‪،‬سے گھبرا گھبرا کر سوال کرتا ہے کہ یہ سب کیا ہے ‪ ،‬کیوں ہے۔۔۔جواب کون‬ ‫دے گا۔۔۔؟‬ ‫ہدف ہوں کس کا یہ میرے سر پر گھرے ہوئے آسمان کیوں ہیں‬ ‫لیے ہوئے اپنی زد پہ مجھ کو یہ روز و شب کے مچان کیوں ہیں‬ ‫یہ پیش و پس ہے غبار کیسا ‪ ،‬یہ دھند کا ہے حصار کیسا‬ ‫یہ کس طرف جا رہی ہیں راہیں‪ ،‬یہ منزلیں بے نشان کیوں ہیں‬ ‫یہ جبر کی آہ‪ ،‬چیرہ دستی ‪ ،‬نہیں ہے کچھ بھی تو قدِر ہستی‬ ‫وہ لکھ چکا فیصلے کی تختی‪ ،‬تو ہر نفس امتحان کیوں ہیں‬ ‫ہر ایک ذرہ ہے مجلس آرا‪ ،‬نہیں ہے تنہا کوئی ستارہ‬ ‫ہے انجمن سے وجود سارا ‪ ،‬تو ایک ہم بے امان کیوں ہیں‬ ‫سرسبز لفظیات ‪ ،‬شاداب شعری لغت اور شگفتہ اسلوب طارق کے کلم کا مابہ المتیاز ہے۔ یہاں نہ تو‬ ‫لسانی تشکیلت کی بھول بھلیاں ہے نہ خود ساختہ ‪ ،‬ایجاِد بندہ‪ ،‬رموز و عل ئم کا گورکھ دھندا۔ انہوں نے‬ ‫ماحول کے کرب اور اہتزاز‪ ،‬دونوں کو اپنی ذات کے حوالے سے اور اپنی ذات پر ہونے والے تجربوں کے ذریعے‬ ‫شناخت کیا ہے۔۔۔اور ان کی ترسیل کہیں بھی ناکام نہیں ۔ مگر یہ صفات سرسری پڑھنے والے کو دھوکے‬ ‫میں بھی ڈال سکتی ہیں۔ ان اشعار میں حقائق کی تلخیوں‪ ،‬خوابوں کی شکستوں‪ ،‬حالت کے جبر اور زندگی‬ ‫کی محرومیوں کے بارے جو بے رحم و سفاک سوالت اٹھائے گئے ہیں وہ لہجے کی شایستگی اور بیان کی‬ ‫شستگی میں گھل مل کر ایسے بے ضرر سے لگتے ہیں کی گویا برائے شعر گفتن آئے ہیں۔‬ ‫‪9‬‬

‫جس روز کہ خوابوں میں کوئی شکل نہ ہوگی‬ ‫ئ خواب سے ڈر کیسا لگے گا‬ ‫بے چہرگ ِ‬ ‫ہم مقاِم آگہی کی جستجو میں تھے مگن‬ ‫یہ نہ سوچا تھا کہ یوں تنہا کھڑے رہ جائیں گے‬ ‫ُ‬ ‫وادِی دل میں ریت جہاں اب اڑتی ہے‬ ‫جذبوں کے واں دریا بہتے دیکھے تھے‬ ‫چھو کر دیکھا تو ہر وہم حقیت تھا‬ ‫دل نے ایسے خوف نہ پہلے دیکھے تھے‬ ‫آنے والے دن کے پیچھے اک دن تھا‬ ‫سو دِن جاتے دن کے پیچھے دیکھے تھے‬ ‫چھوڑ جاتے ہیں مکیں اپنے بدن کی خوشبو‬ ‫گھر کی دیواروں سے اک بار لپٹ کر دیکھو‬ ‫جاتے جاتے پھر سے وہ در کھٹکھٹا دیں‬ ‫آس کا اک قرض باقی ہے چکا دیں‬ ‫مری آنکھوں کی ویرانی سے سمجھو‬ ‫کہ خوابوں کا نگر ایسا نہیں تھا‬ ‫طارق کی غزل میں چند استعارے تواتر کے ساتھ آتے ہیں۔ انہیں استعاروں کے ذریعے وہ کبھی اپنے‬ ‫انفرادی تجربے کو ایک حسی پیکر بنا دیتے ہیں اور کبھی تجربے کی انفرادیت کے تحدیدی تعینات کی‬ ‫دیواریں گرا کر انھیں شخصی یا ذاتی استعاروں کو اجتماعی و عمرانی تجربوں کے اظہار و ابلغ کا واسطہ بنا‬ ‫لیتے ہیں۔ منظر‪ ،‬خواب ‪ ،‬پرواِز خوف‪ ،‬سفر اور ان کے متنوع تلزمات طارق کے احتساسات و تجربات کی‬ ‫ترسیل کرتے ہیں۔ ان استعاروں‪ ،‬علمتوں‪،‬اور حسی و بصری پیکروں ہی کو بار بار اظہار کا واسطہ بنا کر وہ‬ ‫اپنے فکری نظام کا پس منظر اور پیش منظر پیش کرتے ہیں۔‬ ‫ہزار خواب نظر میں جگا کے چلتے ہیں‬ ‫ہم اپنی راہ میں منظر سجاکے چلتے ہیں‬ ‫برباد منظروں میں آباد ہو گئے ہیں‬ ‫کچھ حادثے کھنڈر کی بنیاد ہو گئے ہیں‬

‫‪10‬‬

‫بس ایک چہرہ ہی کھلتا ہے کوئی منظر ہو‬ ‫ُ‬ ‫اس ایک چہرے کے سب منظر استعارے ہوئے‬ ‫تھکن بل کی تھی لیکن نہ ترک کی پرواز‬ ‫پروںکو درد تھا بے آسرا ہواؤں کا‬ ‫بتا رہی ہے جھجکتے پروں کی بست و کشاد‬ ‫کہ اب شعوِر فضا بال و پر میں جاگا ہے‬ ‫بنِد انا کو توڑا تو اوقات کھل گئی‬ ‫ُ‬ ‫ڈرتا ہوں اب خیال کی اونچی اڑان سے‬ ‫تلش تھی اسے آزاد رہ گزاروں کی‬ ‫وہ قیِد ہوش سے کب کا نکل گیا ہوگا‬ ‫اندھیرا ہونے سے پہلے ہی لوٹ جانا تھا‬ ‫کٹی ہے عمر مگر صبح شام کرتے ہوئے‬ ‫دن میں راتوں کی کہانی نہیں کہتے طارق‬ ‫آنکھ میں آتاہوا خواب بھٹک جاتا ہے‬ ‫ً‬ ‫میرے انتخاب میں طارق کی اور کئی غزلیں اور متعدد اشعار ہیں‪ ،‬مثل وہ غزلیں جن میں ایک عام شاعر‬ ‫کے خیالی محبوب کے برعکس‪ ،‬کسی سچ مچ کے زندہ وجود ‪ ،‬انسان‪(،‬عورت) کے جسمانی حسن کو۔ اور‬ ‫اسی کے ساتھ خود اپنے جسم کے صحت مند احساس کو بڑی لطافت سے ‪ celebrate‬کیا گیا ہے۔ ان‬ ‫غزلوں کے صرف مطلع لکھتا ہوں۔‬ ‫س رداے سرخ سے چہرہ گلب تھا‬ ‫عک ِ‬ ‫چہرہ وہ کیا تھا زیِر شفق آفتاب تھا‬ ‫کل رات دھڑکنوں سے وہ کتنا قریب تھا‬ ‫کل رات دل پہ کیف کا عالم عجیب تھا‬ ‫چند بڑے خوبصورت ‪ ،‬بڑے جمالیاتی اشعار اور میرے انتخاب میں ہیں لیکن اب مزید نقل نہیں کروں گا‪،‬‬ ‫مجھے اس مجموعے کے قاری پر اور اس کے ذوق پر اعتماد ہے۔ وہ اپنا انتخاب خود ہی تیار کر لے گا۔ تاہم‬ ‫دل چاہتا ہے کہ ایک مکمل غزل تو آپ کو سنا ہی دوں کہ جس کا ہر شعر سہِل ممتنع کی سرحدوں کو‬ ‫چھو رہا ہے۔‬

‫‪11‬‬

‫راستہ پھر کہیں گیا بھی نہیں‬ ‫اور وہ منظر کبھی بنا بھی نہیں‬ ‫دل مہکتا ہے اپنی خوشبو سے‬ ‫ویسے یہ گل کبھی کھل بھی نہیں‬ ‫کیا کہوں کیسے زندگی کاٹی‬ ‫میں جو رویا نہیں ہنسا بھی نہیں‬ ‫کتنۓ موسم گزر گئے مجھ پر‬ ‫دل کھل بھی نہیں ‪ ،‬بجھا بھی نہیں‬ ‫اپنے دل میں نہیں تھا کھوٹ کوئی‬ ‫پر یہ سکہ کہیں چل بھی نہیں‬ ‫کچھ اداسی ہی سے مزاج مل‬ ‫اپنے جیسا کوئی مل بھی نہیں‬ ‫اس غزل کے مطلع کا ناسٹلجیا‪ ،‬دوسرے شعر کا فوق المنطق احساس‪ ،‬تیسرے شعر کی یکسانیت‪،‬‬ ‫چوتھے شعر کی دلگیری واداسی‪ ،‬پانچویں شعر کی نفسیانی مکافات ‪ ،‬طارق کے ذاتی تجربات ہوتے ہوئے‬ ‫بھی منفرد نہیں ہیں بلکہ اس عہد کے ہر فرد کا مقدرہیں۔۔۔ لیکن تجربات کے اس خلفشار کی تعبیر کے‬ ‫لیے طارق کی تخلیقی سرگرمی دور از کار استعاروں ‪ ،‬مغلق علمتوں اور پیچیدہ اسلوِب بیاں کی محتاج‬ ‫نہیں۔۔۔ تجربات گہرے اور شدید‪ ،‬ان کا اظہار سیدھا سادا اور بے تکلف۔ یہ سہل ممتنع نہیں تو اور کیا‬ ‫ہے۔‬ ‫ہماری صدی کی ‪۷۰ ،۶۰‬اور ‪ ۸۰‬کی دہائیوں میں اردو کی جدید شاعری ایک مصنوعی زبان‪ ،‬سوقیانہ لہجے‬ ‫اور عجیب الخلقت اسلوب کے شکنجوں میں گرفتار رہی۔ شکر ہے کہ زبان و بیان اور موضوعاِت سخن کے‬ ‫بارے میں بعض مغرب زدہ تنقید نگاروں کے درآمد کیے ہوئے یہ نظریات باطل ثابت ہورہے ہیں اور انھیں‬ ‫کے پروردہ اور مشہور کردہ شاعروں کے کسے ہوئے یہ شکنجے اب ٹوٹ رہے ہیں ۔ جدید اردو شاعری آزاد‬ ‫ٔ‬ ‫ٔ‬ ‫س کا سد بن گیا ہے اور ہمارے شعرا کو ایک طرف تو زبان‬ ‫جن‬ ‫اسلوب‬ ‫ا‬ ‫ہو رہی ہے۔ قواعِد زباں سے ماور‬ ‫ِ‬ ‫میں کلسکی نظم و ضبط کی اہمیت کا احساس ہونے لگاہے اور دوسری طرف موضوعاِت سخن میں‬ ‫ہماری اپنی تہذیب ‪ ،‬ثقافت اور معاشرت کی روح پھر بیدار ہونے لگی ہے کہ یہی شاعری کی قوِت حیات‬ ‫ہے ۔‬ ‫شاعری صرف اپنے آپ سے کمٹ منٹ چاہتی ہے۔ کسی نظریے سے نہیں۔ نظریاتی شاعری کا جو انجام‬ ‫ہوا ہے وہ ہمارے سامنے ہے‪ ،‬انتہا یہ ہے کہ ‪ ۱۹۳۷‬ء سے ‪۱۹۵۵‬ء تک اور پھر اس کے بعد خود اپنے عصر‬ ‫ؔ‬ ‫تک جب بھی ہماری نظر جائیگی تو فیض صاحب ہی پر رکے گی‪ ،‬وہ بھی ان کی شاعری پر جس کاکمٹ‬ ‫منٹ زندگی سے اور ظاہر ہے کہ یہاں زندگی سے مراد شاعری کی وہی قوت حیات ہے کس کا ذکر کیا‬ ‫گیا ہے۔‬ ‫طارق بٹ کی شاعری جدید تر تخلیقی فعالیت کا ایک تازہ ترین اور خوش آیند منظر نامہ ہے ۔ ان کے یہاں‬ ‫جدید حسیت اور نیا شعری تلزمہ صالح و مضبوط روایت سے قوی پشت ہے‪ ،‬اور اس اہتمام کے ساتھ وہ‬ ‫‪12‬‬

‫اپنے کلسکی ورثے کو اپنے شعور شعری کے ساتھ ساتھ وجدان کا بی حصہ بنانے کی پر خلوص کوشش‬ ‫میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ ان کی غزل ہمارے جذبے کی ہر سطح پر اپنے وفور وانجذاِب شعری اور‬ ‫ً‬ ‫ترصیع اسلوب کا بھرپور تاثر چھوڑتی ہے کہ غالبا اسی کو خواجہ آتش کی زبان میں بندِش الفاظ کو نگوں‬ ‫ِ‬ ‫کا جڑنا کہا گیا ہے۔ طارق کی آواز آج کے جدید تر شاعروں میں اپنی پہچان بنا کر رہے گی کیونکہ یہ آواز نہ‬ ‫تو ایک چیخ ہے کہ سامعہ خراشی کرے ‪ ،‬نہ اتنی مدھم ہے کہ سنائی ہی نہ دے۔ ان کا شعر جمالیاتی‬ ‫ہو یا فلسفیانہ ‪ ،‬رومانی ہو یا حقیقت پسندانہ‪ ،‬تجرباتی ہو یا عاشقانہ‪ ،‬اپنے قائم سر میں الگ سنائی دیتا‬ ‫ہے۔ مندر سپتک کی گہری اور رچی ہوئی‪ ،‬خود میں ڈوبی ہوئی‪ ،‬شایستہ اور کڑھی ہوئی یہ آواز سارے‬ ‫رسوں کے تمام امرت اور تمام زہر پی کر سچے جذبے کو سچے سر میں ہماری سماعت تک پہنچا رہی ہے۔‬ ‫یہ وہ صدا ہے جس سے ہمارے کان آشنا ہیں‪،‬جس نے تین سو سال پرانی ہوتے ہوئے بھی نئی حسیت‬ ‫اور نئے تجربے کے امکانات کو جمالیاتی اور کلسکی انداز میں بیان کرنے کی توفیق پائی ہے۔‬ ‫ٔ‬ ‫ماشا ال طارق کی ابھی عمر پڑی ہے۔ جذبے کی صداقت اور فن کی ریاضت کے تئیں ان کی یہ خلوص ‪،‬‬ ‫یہ لگن ‪ ،‬یہ انہماک قایم رہنا چاہیے۔ وہ دن مجھے دور نہیں نظر آتا جب جدید تر نسل کے اک اہم شاعر کی‬ ‫حیثیت سے بِر صغیر میں اہ اپنی شناخت اور مقام بنا لیں گے۔ نظیری کے الفاظ مستعار لے کر انہیں یہ‬ ‫مشورہ دیتاہوں کہ‬ ‫شکر ل در سرت از عشق است اندیشہ اے‬ ‫اندک اندک مشق ایں سودا کن و دیوانہ باش‬ ‫ذکا ء صدیقی‬ ‫کنگ فہد یونیورسٹی آف پٹرولیم اینڈ منرلس‬ ‫ظہران‪ ۳۱۲۶۱،‬سعودی عرب۔‬ ‫سہ شنبہ ‪ /۲۷ ،‬مئی ‪۱۹۹۷‬ء‬

‫‪13‬‬

‫َ َّ‬ ‫م ح مدﷺ‬ ‫ُ‬ ‫کتنے ہی حر ف چنوں‬ ‫ُ‬ ‫کتنے ہی لفظ بنوں‬ ‫مدحِت شاِہ دو عالم کے لیے‬ ‫ہے کوئی لفظ‬ ‫ُ َّ‬ ‫جو ہو اسِم "محمد" کی طرح !؟‬

‫‪14‬‬

‫نعت‬ ‫چراِغ نعِت نبی سے سخن کو روشن کر‬ ‫ُ‬ ‫گِل درود کھل حرف حرف گلشن کر‬

‫ٰ‬ ‫ّ‬ ‫زباں سے ص ِل علے کہنا ہی نہیں کافی‬ ‫ُ ؐ‬ ‫دروِد احمِد مرسل کو دل کی دھڑکن کر‬ ‫یہی ہے جائے اماں‪ ،‬بے اماں زمانے میں‬ ‫ؐ‬ ‫سواِد خلِق محمد کو اپنا مامن کر‬ ‫وہ دل ‪ ،‬کہ عشِق محمد ؐ سے جس پہ صیقل ہے‬ ‫ُ‬ ‫غبار وقت میں اس دل کو اپنا درپن کر‬ ‫ؔ‬ ‫انھیں کے نام کی نسبت رہے گی بس طارق‬ ‫کرے‪ ،‬تو شافع محشر سے اپنا بندھن کر‬ ‫ِ‬

‫‪15‬‬

‫غزلیں‬

‫تمام رنگ میں ڈوبی فضا ۓ موسِم گل‬ ‫ُ‬ ‫اڑائے پھرتی ہے دل کو ہواۓ موسِم گل‬ ‫ہمیں پہ چھا بھی گیا اور ہمیں سے چھپتا پھرے‬ ‫ہمیں سمجھتے ہیں جو ہے اداۓ موسِم گل‬ ‫سدا بہار ہیں گلشن کسی کی یادوں کے‬ ‫نہ ابتدا ‪ ،‬نہ یہاں انتہاۓ موسِم گل‬ ‫جنوں ہی مو سِم گل سے ہے تا بہ موسِم گل‬ ‫کسے ہے ہوش یہاں ماسواۓ موسِم گل‬ ‫شکسِت خواِب بہاراں سے اب ہے سرگرداں‬ ‫یہ دل کہ تھا کبھی فرمانرواۓ موسِم گل‬ ‫یہیں لٹا تھا کبھی قافلہ بہاروں کا‬ ‫یہیں سے ہو تو ہو پھر ابتداۓ موسِم گل‬ ‫اک اضطراب گریباں کے تار تار میں ہے‬ ‫کہیں ہے دور مگر ہے صداۓ موسِم گل‬

‫ؔ‬ ‫بقاۓ موسِم گل کی دعائیں ہیں طارق‬ ‫اگرچہ درِد خزاں ہے عطاۓ موسِم گل‬

‫‪16‬‬

‫٭‬ ‫وہی آہٹیں درو بام پر ‪ ،‬وہی رت جگوں کے عذاب ہیں‬ ‫وہی ادھ بجھی مری نیند ہے ‪ ،‬وہی ادھ جلے مرے خواب ہیں‬ ‫ّ‬ ‫مرے سامنے یہ جو خواہشوں کی ہے دھند حِد نگاہ تک‬ ‫پرے اس کے‪ ،‬جانے‪ ،‬حقیقیتں کہ حقیقتوں کے سراب ہیں‬ ‫مری دسترس میں کبھی تو ہوں جو ہیں گھڑیاں کیف و نشاط کی‬ ‫ہے یہ کیا‪ ،‬کہ آئیں ِادھر کبھی تو لگے کہ پا بہ رکاب ہیں‬ ‫کبھی چاہا خود کو سمیٹنا تو بکھر کے اور بھی رہ گیا‬ ‫ہیں جو کرچی کرچی پڑے ہوئے مرے سامنے مرے خواب ہیں‬ ‫یہ نہ پوچھ کیسے بسر کیے ‪ ،‬شب و روز کتنے پہر جیے‬ ‫کسے رات دن کی تمیز تھی ‪ ،‬کسے یاد اتنے حساب ہیں‬ ‫ُ‬ ‫انہیں خوف رسم و رواج کا ‪ ،‬ہمیں وضع اپنی عزیز ہے‬ ‫وہ روایتوں کی پناہ میں ‪ ،‬ہم انا کے زیِر عتاب ہیں‬ ‫ُ‬ ‫ابھی زخِم نو کا شمار کیا ‪ ،‬ابھی رت ہے دل کے سنگھار کی‬ ‫ابھی اور پھوٹیں گی کونپلیں ‪ ،‬ابھی اور کھلنے گلب ہیں‬

‫‪17‬‬

‫٭‬ ‫بھولی ہوئی راہوں کا سفر کیسا لگے گا‬ ‫اب لوٹ کے جائیں گے تو گھر کیسا لگے گا !‬ ‫ہنگامۂ ہستی سے نپٹ کر جو چلیں گے‬ ‫وہ نیند کا خاموش نگر کیسا لگے گا‬ ‫ُ‬ ‫اس نے تو بل یا ہے‪ ،‬مگر سوچ رہا ہوں‬ ‫محفل میں کوئی خاک بسر کیسا لگے گا‬ ‫ُ‬ ‫اندھے ہیں جو دنیا کی چکا چوند سے ان کو‬ ‫سورج کا سوا نیزے پہ سر کیسا لگے گا‬ ‫جس روز کہ خوابوں میں کوئی شکل نہ ہوگی‬ ‫بے چہرگِی خواب سے ڈر کیسا لگے گا‬

‫‪18‬‬

‫٭‬ ‫ہے کس کا انتظار ! کھل گھر کا در بھی ہے‬ ‫اور جلتا اک چراغ سِر رہ گزر بھی ہے‬ ‫ہر لمحہ گھر کو لوٹ کے جانے کا بھی خیال‬ ‫ہر لمحہ اس خیال سے دل کو حذر بھی ہے‬ ‫ُ‬ ‫تنہائیاں پکارتی رہتی ہیں‪ :‬آؤ ‪ ،‬آؤ‬ ‫اے بیکسی بتا ! کہیں ِاس سے مفر بھی ہے؟‬ ‫کس طرح کاٹی ‪ ،‬کیسے گزاری تمام عمر‬ ‫وہ ِمل گیا تو ایسے سوالوں کا ڈر بھی ہے‬ ‫کیوں کر نہ زندگی میں رہے وحشتوں سے کام‬ ‫ہر لحظہ جب گماں ہو کوئی بام پر بھی ہے‬

‫‪19‬‬

‫٭‬ ‫ہزار خواب نظر میں جگا کے چلتے ہیں‬ ‫ہم اپنی راہ میں منظر سجا کے چلتے ہیں‬ ‫ُ‬ ‫سجھا تو دیتے ہیں یاراِن کم نگاہ کو بھی !‬ ‫ہرایک چال ہم اپنی ‪ ،‬جتا کے چلتے ہیں‬ ‫ُ‬ ‫حساب ہم نے کسی کا اٹھا نہیں رکھا‬ ‫ُ‬ ‫ض جاں ہے‪ ،‬سو یہ بھی چکا کے چلتے ہیں‬ ‫یہ قر ِ‬ ‫چراغ یادوں نے ایسے جلئے ہیں دل میں‬ ‫کہ جن پہ زور‪ ،‬نہ جادو‪ ،‬ہوا کے چلتے ہیں‬ ‫تمام راہیں گلستاں کی بند ہوں جن پر‬ ‫وہ خاک ہو کے ‪ِ ،‬جلو میں صبا کے چلتے ہیں‬ ‫یہ لوگ شیشے سے نازک تھے اپنی کایا میں‬ ‫ُ‬ ‫جو روز و شب کی چٹانیں اٹھا کے چلتے ہیں‬ ‫ؔ‬ ‫ادب کی جا‪ ،‬یہ مقاماِت عشق ہیں‪ ،‬طارق‬ ‫کہ کج کلہ بھی یاں ‪ ،‬سر جھکا کے چلتے ہیں‬

‫‪20‬‬

‫٭‬

‫ہجر کی لو سے بدن ایسا دمک جاتا ہے‬ ‫ش گل سے چمن جیسے دہک جاتا ہے‬ ‫آت ِ‬

‫ُ‬ ‫دستکیں سن کے جو اٹھتا ہوں نئے خوابوں کی‬ ‫پھر سے اندیشۂ تعبیر تھپک جاتا ہے‬ ‫ق‬ ‫کتنی یادوں کے خزینے پہ نظرجاتی ہے‬ ‫ذہن سے بھول کا پتھر جو سرک جاتا ہے‬ ‫کہیں لہراتا ہے تاروں بھرا آنچل کوئی‬ ‫کبھی جگنو سا کوئی چہرا جھلک جاتا ہے‬

‫ُ‬ ‫سر اٹھاتی ہے کہیں حسرتوں کی ناگ پھنی‬ ‫کہیں ارماں کوئی غنچے سا چٹک جاتا ہے‬ ‫کوئی خواہش بھی تو پوری نہیں ہونے پاتی‬ ‫جام بھرجائے ‪ ،‬تو بھرتے ہی چھلک جاتا ہے‬ ‫ؔ‬ ‫اتنی عریاں ہے حقائق کی یہ دنیا‪ ،‬طارق‬ ‫اپنی تعبیر سے بھی خواب جھجھک جاتا ہے‬ ‫دن میں راتوں کی کہانی نہیں کہتے ‪،‬طارق ؔ‬ ‫آنکھ میں آتا ہوا خواب بھٹک جاتا ہے‬

‫‪21‬‬

‫٭‬ ‫تند آندھی میں پروں کا کھولنا اچھا لگا‬ ‫َ ّ‬ ‫نشۂ پندار میں یوں ڈولنا اچھا لگا‬ ‫ُ‬ ‫شہر کی پرشور آوازوں کے جنگل میں ترا‬ ‫ِاس طرح سرگوشیوں میں بولنا اچھا لگا‬ ‫اجنبی لہجہ تھا لیکن‪ ،‬کیا رسیل گیت تھا‬ ‫دھیمے دھیمے کانوں میں رس گھولنا اچھا لگا‬ ‫شہِر خوباں میں تھے اکثر لوگ پتھر دل مگر‬ ‫پتھروں سے ہم کو ہیرے رولنا اچھا لگا‬ ‫٭‬ ‫ہے تاک میں زمانہ ‪ ،‬قدم رکھنا دھیان سے‬ ‫ُ‬ ‫اترا نہیں ہے وقت ابھی تک مچان سے‬ ‫اک عشق کا ہو بار تو‪ ،‬کہیے کہ کچھ نہیں‬ ‫دل پر ہزار بوجھ دھرے ہیں چٹان سے‬ ‫بنِد ان کو توڑا تو‪ ،‬اوقات کھل گئی‬ ‫ُ‬ ‫ڈرتا ہوں اب خیال کی اونچی اڑان سے‬ ‫دل حادثاِت وقت سے عاجز نہیںہنوز‬ ‫ہے اضطراب میں بھی ‪ ،‬تو اک اپنی شان سے‬ ‫جب اپنی ذات آئی مقابل تو ہم نے بھی‬ ‫ُ‬ ‫اس ڈھب سے پھینکے تیر ‪ ،‬کہ اچٹے نشان سے‬

‫‪22‬‬

‫٭‬

‫دیاِر شوق میں کب رتجگا نہیں ہوتا‬ ‫مگر ہر آنکھ کو یہ حوصلہ نہیں ہوتا‬ ‫کسی کسی پہ ہی کھلتا ہے راِز ہجر و وصال‬ ‫ہر ایک دل کو یہ منصب عطا نہیں ہوتا‬ ‫ّ‬ ‫لگی ہے بھیڑ مناظر کی تا بہ حِد نگاہ‬ ‫جو دیکھو تو کوئی منظر نیا نہیں ہوتا‬ ‫میں خود سے پوچھتا ہوں ‪:‬کون ہے‪ ،‬کہاں ہے تو‬ ‫جواب لینے کا پھر حوصلہ نہیں ہوتا‬ ‫ُ‬ ‫اسی کا نام پکارا ہے روز و شب لیکن‬ ‫وہ بے نیاز ہے ‪ ،‬میرا خدا نہیں ہوتا‬ ‫چراِغ آرزوے شوق کو بجھا نہ سمجھ‬ ‫بجھا سا لگتا ہے لیکن بجھا نہیں ہوتا‬ ‫چلو وہ راندۂ درگاِہ دوستاں ہی سہی‬ ‫دل ایسا دوست کوئی دوسرا نہیں ہوتا‬

‫‪23‬‬

‫٭‬

‫نظر میں آئنہ ہے ‪ ،‬اور پتھر سوچتے رہنا‬ ‫س منظر ہمیں اک اور منظر سوچتے رہنا‬ ‫پ ِ‬ ‫کبھی چن لینا اپنے ِگرد تنہائی کی دیواریں‬ ‫حصاِرذات سے پھر آ کے باہر سوچتے ہنا‬ ‫ہمیشہ اک نیا چہرہ لگائے ملتی ہے دنیا‬ ‫اسے پہچاننا‪ ،‬اور پھر نیا ڈر سوچتے رہنا‬ ‫کبھی یادوں کے جنگل سے دبے قدموں گذر جانا‬ ‫کبھی ہر یاد کا ایک ایک تیور سوچتے رہنا‬ ‫ُ‬ ‫اٹھائے جانا اپنے ِگرد مجبوری کی دیواریں‬ ‫کہا کھلتا ہے‪ ،‬کس دیوار میں‪ ،‬در سوچتے رہنا‬ ‫نہیں لنا کبھی خاطر میں اک عالم کی بے مہری‬ ‫ُ‬ ‫کبھی پہروں کسی کی بے رخی پر سوچتے رہنا‬ ‫ؔ‬ ‫فسوِن آگہی طارق تمھیں پتھر بنا دے گا‬ ‫تم اس کے توڑ کا بھی کوئی منتر سوچتے رہنا‬

‫‪24‬‬

‫٭‬ ‫ُ‬ ‫دلوں سے خوف اٹھ گیا ہے روِز احتساب کا‬ ‫جواز مل رہا ہے ہر گناہ کے صواب کا‬ ‫بھٹک رہیں ہیں خواہشوں کے دشت بے کنار میں‬ ‫ازل سے تا ابد ہے ایک سلسلہ سراب کا‬ ‫تری عنایتیں بجا‪ ،‬مجھے ہی کم تھا حوصلہ‬ ‫کہ میں نے جو بھی کچھ لیا ‪ ،‬بندھا ہوا حساب کا‬ ‫سنا رہے ہیں لوگ مجھ کو اپنے ٹوٹے خواب کیوں‬ ‫ُ‬ ‫نہیں ہوں میں بھی مدعی حیاِت کامیاب کا‬ ‫وہ منزلیں‪ ،‬جہاں پہ اپنی نیندیں بے اماں ہوئیں‬ ‫گئے جو لوٹ کر ‪ ،‬چنیں گے ریزہ ریزہ خواب کا‬ ‫ہوائے شام ! باِد صبح !! حرِف دلبراں کوئی‬ ‫لہو میں سرد ہو چل ہے شعلہ اضطراب کا‬

‫‪25‬‬

‫٭‬ ‫چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے خوش ہونے والے ہیں‬ ‫راتوں کو ہم میٹھی نیندوں سونے والے ہیں‬ ‫چھائے گی گھنگھور گھٹا جب ‪ ،‬مینہ تو برسے گا‬ ‫ورنہ ذرا سی بات پہ کیا ہم رونے والے ہیں‬ ‫خالی مت ہونے دینا پچھلی قدروں کے خرمن‬ ‫اور کہاں اب ِان فصلوں کو بونے والے ہیں‬ ‫آنکھ‪ ،‬ستارہ‪ ،‬جگنو‪ ،‬موتی‪ ،‬جس کی یاد کے انگ‬ ‫ہم بھی اس کی یاد کا درپن ہونے والے ہیں‬ ‫کب تک اس پر آس کے منظر نقش کرے کوئی‬ ‫ؔ‬ ‫طارق‪ ،‬بس دل کی تختی ہم دھونے والے ہیں‬ ‫٭‬ ‫ہم جب سے ایک گل کے تمنائی بن گئے‬ ‫ُ‬ ‫ہر آتی جاتی رت کے تماشائی بن گئے‬ ‫کچھ سلسلوں کو توڑ گئے چند واقعات‬ ‫کچھ حادثات وجِہ شناسائی بن گئے‬ ‫محرومیوں نے ہم کو تماشا بنا دیا‬ ‫پھر یوں ہوا‪ ،‬خود اپنے تماشائی بن گئے‬ ‫ش فراق میں جلتے رہے وہ دل‬ ‫جو آت ِ‬ ‫کندن ہوئے تو حسن کی زیبائی بن گئے‬ ‫ؔ‬ ‫ُ‬ ‫طارق‪ ،‬کہا تھا اس نے کہ برباِد عشق رہ‬ ‫ُ‬ ‫سو ہم بھی اس کے قول کی سچائی بن گئے‬ ‫٭‬ ‫‪26‬‬

‫خواب میں یا شکسِت خواب میں گم‬ ‫ہم ہی دریا ہمیں سراب میں گم‬ ‫ّ‬ ‫کوئی منظر کہیں‪ ،‬نہ نظارہ‬ ‫سب ہیں اپنی نظر کی آب میں گم‬ ‫کتنے دل ڈوبے آفتاب کے ساتھ‬ ‫کتنی آنکھیں ہیں مہتاب میں گم‬ ‫ہے عجب لو کسی کے چہرے میں‬ ‫دھوپ کی اک کرن گلب میں گم‬ ‫آنکھ تو کھول ہم بھی تو دیکھیں‬ ‫کتنے عالم ہیں اس حباب میں گم‬ ‫سامنے اپنے آئنہ رکھ کر‬ ‫حسن ہے حسِن انتخاب میں گم‬ ‫ہم نے پوچھا‪ :‬تھا روشنی کیا ہے‬ ‫اور اندھیرے ہوئے جواب میں گم‬ ‫ہم نے آواز دی بہت دل کو‬ ‫جانے وہ کس سے تھا خطاب میں گم‬

‫‪27‬‬

‫٭‬ ‫نطق و لب کے درمیاں گر فاصلے رہ جائیں گے‬ ‫ہم تو دل کی وحشتوں ہی میں گِھرے رہ جائیں گے‬

‫ُ‬ ‫وہ تو کہہ جائیں گے جو کچھ ان کے جی میں آئے گا‬ ‫اور ہم اک اک کا چہرہ دیکھتے رہ جائیں گے‬ ‫وحشتیں اپنی‪ ،‬کسی کی آنکھ کی حیرانیاں‬ ‫اے زباِن شوق! تیرے تذکرے رہ جائیں گے‬

‫ہم مقاِم آگہی کی جستجو میں تھے مگن‬ ‫یہی نہ سوچا تھا کہ یوں تنہا کھڑے رہ جائیں گے‬ ‫عشق میں رسوائی بھی کیا کم بڑا اعزاز ہے‬ ‫ؔ‬ ‫طارق‪ ،‬اس کے بعد تمغے کون سے رہ جائیں گے‬ ‫٭‬ ‫ُ‬ ‫کچھ دور تک تو اس کی صدا لے گئی مجھے‬ ‫ُ‬ ‫پھر موج میرے من کی اڑا لے گئی مجھے‬ ‫ُ‬ ‫پہرا لگا ہی رہ گیا الفت میں ہجر کا‬ ‫آنچل میں یاِد یار چھپا لے گئی مجھے‬ ‫منزل ہی تھی نظر میں نہ رستے کا ہوش تھا‬ ‫ُ‬ ‫اس در تلک یہ کس کی دعا لے گئی مجھے‬ ‫کس میں تھا حوصلہ کہ گزارے مگر ‪ ،‬حیات‬ ‫باتوں میں اپنے ساتھ لگا لے گئی مجھے‬ ‫دل میں کھل تھا پیار کسی پھول کی طرح‬ ‫مہکا جو میں‪ ،‬تو ایک ہوا لے گئی مجھے‬

‫٭‬ ‫‪28‬‬

‫موم کے پتلے آہن بنتے دیکھے تھے‬ ‫سورج اپنی آگ میں پگھلے دیکھے تھے‬ ‫چھو کر دیکھا‪ ،‬تو ہر وہم حقیقت تھا‬ ‫دل نے ایسے خوف نہ پہلے دیکھے تھے‬ ‫آنے والے دن کے پیچھے اک دن تھا‬ ‫سو دن‪ ،‬جاتے دن کے پیچھے دیکھے تھے‬ ‫ُ‬ ‫اندر جانے کیسی بارش اتری تھی‬ ‫باہر تک سب منظر بھیگے دیکھے تھے‬ ‫راتوں کی وہ نیند کہاں پھر سویا تھا‬ ‫جاگتی آنکھوں جس نے سپنے دیکھے تھے‬ ‫اک سورج کو دیکھ کے آنکھیں کھو بیٹھے‬ ‫کیسے کیسے روشن چہرے دیکھے تھے‬ ‫ُ‬ ‫وادِی دل میں ریت جہاں اب اڑتی ہے‬ ‫جذبوں کے واں دریا بہتے دیکھے تھے‬ ‫ؔ‬ ‫ُ‬ ‫جن سے آنکھ چرا کر آئے تھے‪ ،‬طارق‬ ‫وہ منظر پھر آگے بنتے دیکھے تھے‬

‫‪29‬‬

‫٭‬ ‫ُ‬ ‫مندی آنکھوں سے خوابوں کی نگہبانی کیے جاؤ‬ ‫ک بے سرحد کی سلطانی کیے جاؤ‬ ‫مزے سے مل ِ‬ ‫نشاِط قرِب منزل راستوں کے فاصلے میں ہے‬ ‫سفرکو‪ ،‬جس قدر ممکن ہے طولنی کیے جاؤ‬ ‫اسی تخریب میں ہے جوہر تعمیر پوشیدہ‬ ‫اگر دل مانتا ہے‪ ،‬خانہ ویرانی کیے جاؤ‬ ‫ہوا کے جال سے باہر نکلتا کون ہے‪ ،‬لیکن‬ ‫جہاں تک اپنے بس میں ہے پرافشانی کیے جاؤ‬ ‫اسے بھی وقت کی گردش میں اک دن کھو ہی جانا ہے‬ ‫کہاں تک آج کی اس طرح نگرانی کیے جاؤ‬ ‫گراں ہونے لگی ہے ‪ ،‬دوستو‪ ،‬ذوِق سماعت پر‬ ‫اب اتنی بھی نہ حرِف حق کی ارزانی کیے جاؤ‬ ‫ؔ‬ ‫دلوں کو فتح کرنا حرف کی تقدیر ہے ‪،‬طارق‬ ‫سخن رانی کیے جاؤ ! جہاں بانی کے جاؤ‬

‫‪30‬‬

‫٭‬ ‫ویرانوں میں ہوتے ہیں خطر اور طرح کے‬ ‫ہیں قریۂ آباد کے ڈر اور طرح کے‬ ‫ُ‬ ‫ُ‬ ‫اٹھتے ہیں نہ رکتے ہیں قدم‪ ،‬مرحلہ کیا ہے؟‬ ‫رستے ہی نئے ہیں نہ سفر اور طرح کے‬ ‫ق‬ ‫یہ تو کوئی مقتل ہے‪ ،‬مرا شہر نہیں ہے‬ ‫تھے کوچہ و بازار‪ ،‬وہ گھر اور طرح کے‬ ‫ّ‬ ‫رہتے تھے وہاں مہر و مروت کے روابط‬ ‫گو سب کے ہوں انداِز نظر اور طرح کے‬ ‫اس قریۂ خوں تشنہ سے نکلیں جو کسی طور‬ ‫آباد کریں جا کے نگر اور طرح کے‬ ‫اس دل سے کریں شاِخ تمنا نئی پیوند‬ ‫ُ‬ ‫آئے جو نہ اس پر بھی ثمر اور طرح کے‬ ‫‪ (.‬شہِرکراچی کا نوحہ)‬

‫۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‬ ‫اے یار مرے‪ ،‬عشق کی تہمت نہیں آساں‬ ‫اس نام سے کرتے ہیں بسر اور طرح کے‬ ‫یہ راِہ تمنا نہیں‪ ،‬یہ راِہ فنا ہے!‬ ‫اس راہ کے ہیں چاک جگر اور طرح کے‬

‫‪31‬‬

‫٭‬ ‫ہر شکستہ آرزو نے یوں صدا دی رات کو‬ ‫ُ‬ ‫نیند سے میں چونک اٹھا‪ ،‬آدھی آدھی رات کو‬ ‫ّ ّ‬ ‫اول اول دھیمی دھیمی روشنی دیتا رہا‬ ‫َ‬ ‫یاد کے ہر دیپ نے پھر لو بڑھا دی رات کو‬ ‫یاد کی طغیانیاں سب کچھ بہا کر لے گئیں‬ ‫دل نے ضبِط غم کی بھی پونجی گنوا دی رات کو‬ ‫دن ہوا تو ہم بھی سوئے خوب لمبی تان کر‬ ‫شام سے تا صبح جاگے‪ ،‬یو ں سزا دی رات کو‬ ‫ؔ‬ ‫ُ‬ ‫ایک شب تو اترے‪ ،‬طارق اپنے آنگن میں بھی چاند‬ ‫چھت سے ہم نے بارہا سیڑھی لگا دی رات کو‬ ‫٭‬ ‫آنسوؤں میں دل کی بستی بہہ گئی‬ ‫اک کھنڈر سی یاد باقی رہ گئی‬ ‫ہوگئی برباد ساری کشِت دل‬ ‫آنسوؤں کی فصل باقی رہ گئی‬ ‫کیا ستم ڈھائے نہ ہم پر عشق نے‬ ‫تھی جوانی تو ِدوانی سہ گئی‬ ‫دل تو غم بھی پی گیا ماننِد مے‬ ‫ُ‬ ‫آنکھ کی سرخی کہانی کہہ گئی‬ ‫صبحدم ہر گل نے پھیلئی وہ بات‬ ‫شب کی شب جو رات رانی کہہ گئی‬ ‫٭‬ ‫‪32‬‬

‫ُ‬ ‫ُ‬ ‫اب نئے رخ سے حقائق کو الٹ کر دیکھو‬ ‫ُ‬ ‫جن پہ چلتے رہے ان راہوں سے کٹ کر دیکھو‬ ‫ایک آواز بلتی ہے ‪" :‬پلٹ کر دیکھو"‬ ‫دور تک کوئی نہیں‪ ،‬کتنا بھی ہٹ کر دیکھو‬ ‫یہ جو آوازیں ہیں ‪ ،‬پتھر کا بنا دیتی ہیں‬ ‫گھر سے نکلے ہو تو پیچھے نہ پلٹ کر دیکھو‬ ‫دل میں چنگاری کسی دکھ کی دبی ہو ‪ ،‬شاید‬ ‫ُ‬ ‫دیکھو ‪ِ ،‬اس راکھ کی پرتوں کو الٹ کر دیکھو‬ ‫کون آئے گا‪ ،‬کسے فرصِت غم خواری ہے‬ ‫آج خود اپنی ہی بانہوں میں سمٹ کر دیکھو‬ ‫چھوڑ جاتے ہیں مکیں اپنے بدن کی خوشبو‬ ‫گھر کی دیواروں سے اک بار لپٹ کر دیکھو‬ ‫ؔ‬ ‫کچھ تپش اور سوا ہوتی ہے دل کی ‪ ،‬طارق‬ ‫اب تو جس یاد کے پہلو میں سمٹ کر دیکھو‬

‫‪33‬‬

‫٭‬

‫ُ‬ ‫س رداے سرخ سے چہرہ گلب تھا‬ ‫عک ِ‬ ‫چہرہ وہ کیا تھا زیِر شفق آفتاب تھا‬ ‫پلکوں تلے وہ کیسی غضب روشنی سی تھی‬ ‫س حجاِب نظر کس کا خواب تھا‬ ‫روشن پ ِ‬ ‫عارض کی تابشوں سے جھلکتا تھا ناِز حسن‬ ‫سرخی میں لب کی ‪ ،‬عشق سے کیا کیا خطاب تھا‬ ‫ّ‬ ‫مخمور کر رہا تھا مجھے نشۂ نوا‬ ‫لہجے کے زیِر وبم میں وہ کیِف شراب تھا‬ ‫ُ‬ ‫ُ‬ ‫اک بار اس کو دیکھ کے ‪ ،‬اٹھی نہ پھر نگاہ‬ ‫ُ‬ ‫وہ حسن تھا کہ آپ ہی اپنا حجاب تھا‬ ‫ُ‬ ‫یوں دیکھا اس کو ‪ ،‬جیسے کہ دیکھا نہ ہو کبھی‬ ‫ایسا لگا کہ جاگتے میں کوئی خواب تھا‬

‫‪34‬‬

‫٭‬ ‫بجھے تو دل بھی تھے‪ ،‬پر اب دماغ بجھنے لگے‬ ‫ہوا ہے ایسی کہ سارے چراغ بجھنے لگے‬ ‫یہ کیسی پیاس ہے ‪ ،‬اے اہل درد ‪ ،‬کچھ تو کہو‬ ‫کہ تشنگی نہ بجھی ‪ ،‬اور ایاغ بجھنے لگے‬ ‫یہیں کہیں سے تو گزرا تھا ‪ ،‬کارواِن مراد‬ ‫ہوائے دشت‪ ،‬ٹھہر جا ! سراغ بجھنے لگے‬ ‫ابھی تو دل میں فروزاں تھے یاِد گل کے چراغ‬ ‫ابھی سے کیوں مرے جذبوں کے باغ بجھنے لگے‬ ‫ہوا سے لینی تھی داِد مبارزت طلبی‬ ‫بغیر بھڑکے ہی یہ کیوں چراغ بجھنے لگے‬ ‫٭‬ ‫پیغاِم جنوں آئے بہاروں کی طرف سے‬ ‫پھر گل مجھے بھیجے گئے خاروں کی طرف سے‬ ‫بے وجہ سجائے گئے الزام کے دفتر‬ ‫اک حرف بہت تھا ہمیں یاروں کی طرف سے‬ ‫اب ہم ہیں اور امواِج حوادث کی پناہیں‬ ‫اب ڈر ہے بھنور سے نہ کناروں کی طرف سے‬ ‫یہ گردِش افلک نہیں ‪ ،‬اور ہی کچھ ہے‬ ‫آواز یہ آتی ہے ستاروں کی طرف سے‬ ‫اب دل بھی تماشائی بنا صورِت اغیار‬ ‫یہ اور سیاست ہوئی یاروں کی طرف سے‬

‫٭‬ ‫‪35‬‬

‫کڑی تھی آنچ غموں کی پگھل گیا ہو گا‬ ‫وہ اپنے سارے حوالے بدل گیا ہوگا‬ ‫ُ‬ ‫تلش تھی اسے آزاد رہگزاروں کی‬ ‫وہ قیِد ہوش سے کب کا نکل گیا ہو گا‬ ‫بدل گئے ہیں جو اپنے مزاج کۓ موسم‬ ‫میں سوچتا ہوں وہ کتنا بد ل گیا ہوگا‬ ‫وہی چبھن تھی‪ ،‬وہیں تھی‪ ،‬جو کوئی یاد آیا‬ ‫ہمیں گمان تھا کانٹا نکل گیا ہوگا‬ ‫وہ حسن آج بھی ویسا ہی ہوگا تابندہ‬ ‫وہ مہر و ماہ نہیں ہے کہ ڈھل گیا ہوگا‬

‫‪36‬‬

‫٭‬

‫ہدف ہوں کس کا‪ ،‬یہ میرے سر پر گھرے ہوئے آسمان کیوں ہیں‬ ‫لیے ہوئے اپنی زد پہ مجھ کو یہ روز و شب کے مچان کیوں ہیں‬ ‫یہ پیش و پس ہے غبار کیسا ‪ ،‬یہ دھند کا ہے حصار کیسا‬ ‫یہ کس طرف جا رہی ہیں راہیں ‪ ،‬یہ منزلیں بے نشان کیوں ہیں‬ ‫یہ جبر کی ‪ ،‬آہ چیرہ دستی ‪ ،‬نہیں ہے کچھ بھی تو قدِر ہستی‬ ‫وہ لکھ چکا فیصلے کی تختی تو ہر نفس امتحان کیوں ہیں‬ ‫ہر ایک ذرہ ہے مجلس آرا نہیں ہے تنہا کوئی ستارا‬ ‫ہے انجمن سے وجود سارا تو ایک ہم بے امان کیوں ہیں‬ ‫ُ‬ ‫ُ‬ ‫کھلیں گی منزل کی بانہیں اک دن ‪ ،‬قبول ہوں گی دعائیں اک دن‬ ‫یقیں کی دھڑکن کے ساتھ لیکن ‪ ،‬یہ دل میں سو سو گمان کیوں ہیں‬ ‫ُ‬ ‫اسے تو میں نے بھل دیا تھا ‪ ،‬الؤ دل کا بجھا دیا تھا‬ ‫تو ذہن کی چلمنوں کے پیچھے اسی آہٹ پہ کان کیوں ہیں‬

‫‪37‬‬

‫٭‬ ‫وہ حبس ہے کہ پتا بھی ہلتا نہیں کوئی‬ ‫ایسے میں مجھ کو یاد بھی آتا نہیں کوئی‬ ‫کس انتہا کے پیچ ہیں انساں کیاذات میں‬ ‫ُ‬ ‫اک عمر ساتھ رہ کے بھی کھلتا نہیں کوئی‬ ‫کیا خوش گماں رہا غِم جاناں کے باب میں‬ ‫جب تک غِم حیات میں الجھا نہیں کوئی‬ ‫اپنے ہی دکھ‪ ،‬ہیں اپنی ہی محرومیاں تمام‬ ‫یونہی کسی کے غم میں تو روتا نہیں کوئی‬ ‫پھیلی ہیں میرے چار طرف وہ مسافتیں‬ ‫اگل قدم کہاں ہو بھروسا نہیں کوئی‬ ‫دیوار و در سوال نہ پوچھیں ‪:‬کہا ں رہے‬ ‫اس ڈر سے گھر کو لوٹ کے آیا نہیں کوئی‬ ‫ُ‬ ‫آنکھوں میں اس کے بجھتے ستاروں کی راکھ تھی‬ ‫ؔ‬ ‫طارق ‪ ،‬فراِق یار میں سویا نہیں کوئی‬

‫‪38‬‬

‫٭‬ ‫خوابیدہ آرزوؤں کو بیدار کر دیا‬ ‫یادوں نے کیسا دشت کو گلزار کردیا‬ ‫چہکا تھا اک گلب سِر شاخساِر دل‬ ‫ہر جذبہ جس نے زمزمہ آثار کر دیا‬ ‫ہر آرزو کے پاؤں میں پایل جھنک گئی‬ ‫سارے بدن کو گونجتی جھنکار کر دیا‬ ‫لگتا تھا جیسے جھوم رہی ہو فضا تمام‬ ‫کچھ ایسا قرِب یار نے سرشار کر دیا‬ ‫اب خود کلمیوں کی بھی فرصت نہیں رہی‬ ‫کیسا ہجوِم کار نے بیکار کر دیا‬ ‫جب سے گیا ہے آنکھ سے اک سیم تن کا خواب‬ ‫ارزانِی خیال نے نادا ر کردیا‬ ‫گھر سے چلے تو ہم بھی بڑے کج کلہ تھے‬ ‫راہوں کے پیچ و تاب نے ہموار کر دیا‬

‫‪39‬‬

‫٭‬ ‫پتھر کو اگر تم نے پگھلتے نہیں دیکھا‬ ‫آہن کو بھی کیا سانچے میںڈھلتے نہیں دیکھا‬ ‫وہ ہم تھے ‪ ،‬جنہیں وقت نے آوارگی بخشی‬ ‫یہ ہم ہیں ‪ ،‬کہ پھر وقت بدلتے نہیں دیکھا‬ ‫جو اپنے ہی پندار کی ٹھوکر سے گرا ہو‬ ‫ُ‬ ‫ہم نے اسے تا عمر سنبھلتے نہیں دیکھا‬ ‫کیا سوچ کے وہ تخِم ستم بونے لگا ہے‬ ‫ہم نے تو کبھی ظلم کو پھلتے نہیں دیکھا‬ ‫طوفان کئی طرح سے برپا ہوئے ‪ ،‬لیکن‬ ‫ُ‬ ‫اندر سے جو اٹھا ہے تو ٹلتے نہیں دیکھا‬ ‫٭‬ ‫ّ‬ ‫نظر کا نشہ بدن کا خمار ٹوٹ گیا‬ ‫کہ اب وہ آئنۂ اعتبا ر ٹوٹ گیا‬ ‫بتائیں کیا تمھیں اب لمحۂ قرار کی بات‬ ‫ذرا سی دیر کو چمکا شرار ‪ ،‬ٹوٹ گیا‬ ‫کوئی خیال ہے سائے کی طرح ساتھ مرے‬ ‫اکیلے پن کا بھی میرے حصار ٹوٹ گیا‬ ‫شکست کھائی نہ میں نے فریِب دنیا سے‬ ‫دل ِاس نبرد میں گو بار بار ٹوٹ گیا‬ ‫ُ‬ ‫ُ‬ ‫اٹھو ‪ ،‬کہ اور کوئی رشتہ استوار کریں‬ ‫جسے تھا ٹوٹنا طارق ‪ ،‬وہ تار ٹوٹ گیا‬

‫٭‬ ‫‪40‬‬

‫برباد منظروں میں آباد ہو گئے ہیں‬ ‫کچھ حادثے کھنڈر کی بنیاد ہو گئے ہیں‬ ‫اب حوصلہ نہ دے گا دیواِر جاں کا سایہ‬ ‫مجھ میں وہ تپتے صحرا آباد ہو گئے ہیں‬ ‫ِان راستوں پہ چلتے اک عمر ہو گئی ہے‬ ‫ہم گرِد رہ پہ لکھی روداد ہو گئے ہیں‬ ‫ہمت بڑھا رہا ہے ‪ ،‬اک دور جلتا دیپک‬ ‫ہم ٹوٹ سے چلے تھے فولد ہو گئے ہیں‬ ‫ُ‬ ‫پر پیچ ہوں کہ سیدھے‪ ،‬اب راستے ہیں اپنے‬ ‫ہم منزلوں کے قیدی آزاد ہو گئے ہیں‬ ‫ُ‬ ‫جی کیسا کِھل اٹھاہے یاروں سے آج مل کر‬ ‫ُ‬ ‫کیسے اداس تھے ہم ‪ ،‬کیا شاد ہوگئے ہیں‬ ‫ایک آدھ بانکا مصرع ‪ ،‬دو چار ٹیڑھی غزلیں‬ ‫طارق ‪ ،‬اب آپ جیسے استاد ہو گئے ہیں‬

‫‪41‬‬

‫٭‬

‫ہر بار میرے جرم کی تعبیر نئی کی‬ ‫منصف نے بہت سوچ کے تعزیر نئی کی‬ ‫ُ‬ ‫پھر آنکھ کسی خواب کی تعبیر میں الجھی‬ ‫پھر شوق نے اک پاؤں میں زنجیر نئی کی‬ ‫روز اک نئی دیوار میرے دل پہ گری ہے‬ ‫روز ِاس دِل برباد کی تعمیر نئی کی‬ ‫گذرے ہوئۓ موسم کے بھی احسان نہ تھے کم‬ ‫ُ‬ ‫ِاس رت نے عطا درد کی جاگیر نئی کی‬ ‫گرتے ہی گئے وقت کی تسبیح کے دانے‬ ‫کچھ بھی تو نہ بدل ‪ ،‬بڑی تدبیر نئی کی‬ ‫ترمیم ہوئی روز ہی آئیِن جفا میں‬ ‫الزام یہ تھا ‪ :‬ہم نے ہی تقصیر نئی کی‬ ‫چمکا ہے شب و روز ترے ہجر کا سورج‬ ‫ّ‬ ‫ہر داِغ تمنا نے بھی تنویر نئی کی‬

‫ؔ‬ ‫طارق ‪ ،‬نے کہا پیار ‪ ،‬تو تھا پیار ہی مقصود‬ ‫سب نے مگر ِاس لفظ کی تفسیر نئی کی‬

‫‪42‬‬

‫٭‬

‫نہ ہو ‪ ،‬گر دل کا وہ عالم نہیں ہے‬ ‫دھڑکتا ہے‪ ،‬سو یہ بھی کم نہیں ہے‬ ‫ہری رہتی ہے شاِخ دل ہمیشہ‬ ‫دکھوں کا کوئی اک موسم نہیں ہے‬ ‫کوئی دم ہے ‪ ،‬کہ دل پتوار رکھ دے‬ ‫لہو میں اب وہ موج و رم نہیں ہے‬ ‫سنو خود اپنے دل کی دھڑکنوں کو‬ ‫کہ ِان جیسی کوئی سرگم نہیں ہے‬ ‫مرا سینہ ہی مجھ کو آئنہ ہو‬ ‫مرا مقصود جاِم جم نہیں ہے‬ ‫سخن کی ہوتی ہیں اپنی روایات‬ ‫یہاں پورب نہیں ‪ ،‬پچھم نہیں ہے‬ ‫لکھیں وہ حرف ‪ ،‬جو دل کی زباں ہو‬ ‫کہیں وہ بات جو مبہم نہیں ہے‬ ‫ؔ‬ ‫سخن کی لے کو اونچا رکھیے طارق‬ ‫ّ‬ ‫ُ‬ ‫کہ سر سچائی کا مدھم نہیں ہے‬

‫‪43‬‬

‫٭‬ ‫ؔ‬ ‫طارق ! اپنے دل کی باتیں لوگوں سے مت کہہ‬ ‫تجھ کو زندہ رہنا ہے تو اپنے اند ر رہ‬ ‫مشکل ہے گر جینا ‪ ،‬تو کیا مرنا آساں ہے؟‬ ‫جیون تو جینا ہی پڑے گا ‪ ،‬یہ مشکل تو سہ‬ ‫لمحوں کی برکھا میں تن من بھیگ تو لینے دے‬ ‫او جیون کے بہتے دریا ! دھیرے دھیرے بہ!‬ ‫ؔ‬ ‫طارق ‪ ،‬الفت کی بازی ‪ ،‬کیا سوچ کے کھیلے تھے‬ ‫حسن چل ہے چال غضب کی‪ ،‬بچو میاں‪ ،‬اب شہ‬ ‫٭‬ ‫نہیں کام آئی کوئی دانائی‬ ‫دل کو دیوانگی ہی راس آئی‬ ‫کھڑ کھڑائیں جنوں نے زنجیریں‬ ‫رقص کرتی چلی ہے رسوائی‬ ‫ُ‬ ‫یاد اس کی مرے تعاقب میں‬ ‫دیر تک آئی ‪ ،‬دور تک آئی‬ ‫ڈھے گئے یاد کے گھروندے بھی‬ ‫ٹوٹ کر برسا ابِر تنہائی‬ ‫ؔ‬ ‫ُ‬ ‫رخ ہواؤں کا اور تھا ‪ ،‬طارق‬ ‫تھی سمندر سے تو شناسائی‬

‫‪44‬‬

‫٭‬

‫کل رات دھڑکنوں سے وہ کتنا قریب تھا‬ ‫کل رات دل پہ کیف کا عالم عجیب تھا‬ ‫ہر آتا لمحہ ‪ ،‬شوِق فراواں کا پیش رو‬ ‫ہر جاتا پل ‪ ،‬نشاِط نویں کا نقیب تھا‬ ‫َ‬ ‫کل رات ضوفشاں تھی بہ ہر سمت جس کی لو‬ ‫دل کا مرے چراغ تھا ‪ ،‬روئے حبیب تھا‬ ‫کل رات اس نے کی ہیں جو مجھ پر سخاوتیں‬ ‫ُ‬ ‫ان سے کھل کہ پہلے میں کتنا غریب تھا‬ ‫وہ چشم و لب ‪ ،‬وہ زلف و بدن کی عنایتیں‬ ‫ٰ‬ ‫مجھ پر تھیں ‪ ،‬یا الہی ‪ ،‬یہ میرا نصیب تھا !!‬ ‫گنتا ہے کون ایسے میں گھڑیاں نشاط کی‬ ‫کوئی رقیب تھا نہ کوئی واں حسیب تھا‬ ‫آہٹ سے بھی ہوا کی ‪ ،‬لرزتا تھا تاِر جاں‬ ‫اپنے ہی ہر نفس پہ گماِن رقیب تھا‬

‫ؔ‬ ‫ُ‬ ‫طارق ‪ ،‬دوا سے اس کی بڑھا درِد دل کچھ اور‬ ‫واقف مزاِج عشق سے کیسا طبیب تھا‬

‫‪45‬‬

‫٭‬

‫کوئی رستہ نہ تھا ‪ ،‬چکرا گیا میں‬ ‫مقدر تھا جو بچ کر آ گیا میں‬ ‫زمانہ راستے میں آگیا تھا‬ ‫ذرا سی دیر تو گھبرا گیا میں‬ ‫عجب جادو اثر آواز تھی وہ‬ ‫کہ سنتے ہی وہیں پتھرا گیا میں‬ ‫ُ‬ ‫نہ جانے کیا نشہ اس حسن میں تھا‬ ‫نظر پڑتے ہی جو لہرا گیا میں‬ ‫ُ‬ ‫بہت کچھ پا کے بھی اس کو نہ پایا‬ ‫تو اپنے آپ کو ٹھکرا گیا میں‬ ‫نگاِہ لطف سے سینچا نہ تو نے‬ ‫ّ‬ ‫بہت حساس تھا ‪ ،‬مرجھا گیا میں‬

‫‪46‬‬

‫٭‬

‫ہزار دور سہی ‪ ،‬وہ مری امان میں ہے‬ ‫ستارہ ہوگا ‪ ،‬مگر میرے آسمان میں ہے‬ ‫کلی چٹک کے بس اب پھول بننے والی ہے‬ ‫عجیب لطِف نظر حسن کی اٹھان میں ہے‬ ‫جگر پہ تیر سی آ کر لگی ہے انگڑائی‬ ‫غضب کا زور بدن کی کھنچی کمان میں ہے‬ ‫ً‬ ‫یہ دفعتا جو ہوئے آپ مہرباں مجھ پر‬ ‫نشہ عجیب سا ِاس لطِف بے گمان میں ہے‬ ‫وہ جھوٹ بولتا ہے ‪ ،‬اور کس تیقن سے‬ ‫ُ‬ ‫خود اعتمادی تو ا س کے ہر اک بیان میں ہے‬ ‫ؔ‬ ‫یہ مانا ترِک تعلق وہ کر چکا ‪ ،‬طارق‬ ‫ُ‬ ‫مگر یہ ترک کا رشتہ بھی اس کے دھیان میں ہے‬

‫‪47‬‬

‫٭‬

‫ش جسم و جاں تو ہے‬ ‫جوِر بتاں تو ہے ‪ ،‬تپ ِ‬ ‫ِاس کار وباِر عشق میں جی کا زیاں تو ہے‬ ‫ِاس طرح ڈھیر کب یہ ہوئی تھی فصیِل دل‬ ‫ہاں ‪ ،‬آج دشمنوں میں کوئی مہرباں تو ہے‬ ‫مٹتے کہاں ہیں دل سے کسی یاد کے نقوش‬ ‫پچھلی جراحتوں کا ابھی تک نشاں تو ہے‬ ‫گرِد خوشی ہٹا کے جو دیکھو گے غور سے‬ ‫چہرہ بہ چہرہ درد کی اک داستاں تو ہے‬ ‫ہر لحظہ جسم و جاں میں ہیں عالم نئے نئے‬ ‫ُ‬ ‫دھڑکن ہی دل کی زمزمۂ کن فکاں تو ہے‬ ‫خاموشیوں سے اپنی عبارت ہے زندگی‬ ‫ہر دوِر جبر کی یہی طرِز فغاں تو ہے‬ ‫رسوا کیا ہے شوِق جبیں سائی نے تو کیا‬ ‫ؔ‬ ‫ُ‬ ‫طارق ‪ ،‬اب اس گلی میں بھی اک آستاں تو ہے‬

‫‪48‬‬

‫٭‬

‫گلہ کریں گے نہ تجھ سے ‪ ،‬تری جفاؤں کا‬ ‫کہ ہم پہ قرض ہے اگلے ہی کج اداؤں کا‬ ‫ُ‬ ‫بنا نہ جا سکا لہجہ کوئی ‪ ،‬دعاؤں کا‬ ‫الجھ کے رہ گیا ریشم مری نواؤں کا‬ ‫تھکن بل کی تھی ‪ ،‬لیکن نہ ترک کی پرواز‬ ‫پروں کو درد تھا بے آسرا ہوا ؤ ں کا‬ ‫ملی نہ جائے اماں ‪ ،‬در بد ر پھر ا انساں‬ ‫قضا کی زد پہ ‪ ،‬تو مارا ہوا اناؤں کا‬ ‫پرندے لوٹ سکیں اپنے مسکنوں کی طرف‬ ‫ُ‬ ‫جو سحر ٹوٹے کبھی گرم رت فضاؤں کا‬ ‫ُ‬ ‫کبھی ہوا پہ ‪ ،‬کبھی موِج تند پر الزام‬ ‫فریب کھل کے نہیں دیتا ناخداؤں کا‬ ‫یہ لو گ خوش تو نہیں اپنے آپ سے بھی مگر‬ ‫سہارا ہے انھیں اب اپنی ہی اناؤں کا‬ ‫ہوں لکھ ‪ ،‬مشکلیں آسان ہو ہی جاتی ہیں‬ ‫ُ‬ ‫جو سر پہ ہاتھ ہو ماں باپ کی دعاؤں کا‬

‫‪49‬‬

‫٭‬

‫یہ عشق ہے کب کسی کو ِاس سے مفر رہا تھا‬ ‫مگر ہمیشہ ہی یہ شجر بے ثمر ر ہا تھا‬ ‫ُ‬ ‫ُ‬ ‫فرا ق رت کا عذاب جیسے اتر رہا تھا‬ ‫میں کہر میں اپنی خواہشوں کی ٹھٹھر رہا تھا‬ ‫ُ‬ ‫مری نظر تھی نئی ‪ ،‬ابھرتی مسافتوں پر‬ ‫شکستہ پائی کا خوف دل میں مگر رہا تھا‬ ‫یہ کون کہتا ہے مجھ کو تنہا وہ کر گیا ہے‬ ‫ابھی ابھی یاں وہ مجھ سے باتیں تو کر رہا تھا‬ ‫وہ ایک لمحہ جب ایک خواہش دلہن بنی تھی‬ ‫وہ ایک لمحہ ہی زندگی میں امر رہا تھا‬ ‫نشاِط غم کے سرور میں تھا مری طرح جو‬ ‫ک سفر رہا تھا"‬ ‫"قدم قدم پر مرا شری ِ‬ ‫ؔ‬ ‫بچی ہے جو زندگی وہ ایسے گزار طارق‬ ‫کوئی نہ جانے کہ تجھ کو ِاس کا ہنر رہا تھا‬

‫‪50‬‬

‫٭‬ ‫لبوں پر ہیں تالے ‪ِ ،‬نگہ پر ہیں پہرے‬ ‫ہم انساں ہیں یا ‪ ،‬چلتے پھرتے کٹہرے‬ ‫سہے زندگی کے ستم جن کی خاطر‬ ‫ُ‬ ‫لو آج ان کی خوشیوں کے قاتل بھی ٹھہرے‬ ‫ِانھیں بھرتے بھرتے زمانہ لگے گا‬ ‫کہ زخِم سخن دل پہ لگتے ہیں گہرے‬ ‫ک غِم دوست کر لے‬ ‫کسی کو شری ِ‬ ‫جو گذرے ہے دل پر کسی سے تو کہہ رہے‬ ‫ُ‬ ‫ُ‬ ‫کھلے اس کی قدرت کے وہ راز مجھ پر‬ ‫جو کہہ دوں ‪ ،‬تو پھر دار تعزیر ٹھہرے‬ ‫ؔ‬ ‫یہ کند ن سا چہرہ ہوا کیسے طارق‬ ‫یہ کس کیمیا سے ہوئے تم سنہرے‬

‫٭‬ ‫ُ‬ ‫ُ‬ ‫میں خود ہی الجھا‪ ،‬اسے زیِر دام کرتے ہوئے‬ ‫اگر چہ فاصلہ رکھا کلم کرتے ہوئے‬

‫‪51‬‬

‫ہوئے جو صرِف تمنا ‪ ،‬تو پھر یہ راز کھل‬ ‫جیے ہیں ایک تمنائے خام کرتے ہوئے‬ ‫اندھیرا ہونے سے پہلے ہی لوٹ جانا تھا‬ ‫کٹی ہے عمر مگر صبح شام کرتے ہوئے‬ ‫فسانۂ غِم جاں یوں بھی ختم ہوتا ہے‬ ‫ّ‬ ‫ُ‬ ‫اٹھا میں بیچ میں قصہ تمام کرتے ہوئے‬ ‫وہ د ر رہ کے بھی ہوتاہے ساتھ ساتھ مرے‬ ‫مسافتوں کے نشاں ‪ ،‬بے نشان کرتے ہوئے‬ ‫ُ‬ ‫وہ انگ انگ سے سو روپ میں ابھرتی ہے‬ ‫ُ‬ ‫میں دیکھتا ہوں اسے گھر میں کام کرتے ہوئے‬ ‫ؔ‬ ‫ُ‬ ‫میں اس کی راہ کا پتھر بھی تو نہیں ‪ ،‬طارق‬ ‫لگا ہی جائے جو ٹھوکر‪ ،‬خرام کرتے ہوئے‬

‫‪52‬‬

‫٭‬ ‫ّ‬ ‫ُ‬ ‫مدت سے جو ہونٹوں پہ دعا کوئی نہیں ہے‬ ‫میں کیسے کہوں میرا خدا کوئی نہیں ہے‬ ‫ہر خار ز لیخا ئی پہ اترا ہے چمن کا‬ ‫یاں تار بھی دامن میں بچا کوئی نہیں ہے‬ ‫لے ہم بھی چلے چلتے ہیں ہمراہی میں تیری‬ ‫اپنا بھی یہاں باِد صبا‪ ،‬کوئی نہیں ہے‬ ‫اندر ہی کی ہلچل سے ہے لرزاں یہ گھرو ندا‬ ‫آندھی ہے نہ طوفاں ‪ ،‬نہ ہوا ‪ :‬کوئی نہیں ہے‬ ‫خود میں ہی نہ کیوں پاؤں کی زنجیر ہل دوں‬ ‫تنہائی کے زنداں میں صدا کوئی نہیں ہے‬ ‫یارب ‪ ،‬ہو عطا اب تو کوئی اسم مجھے بھی‬ ‫ُ‬ ‫مقبول مرا حرِف دعا کوئی نہیں ہے‬ ‫ؔ‬ ‫چلتے رہو ‪ ،‬طارق کہ ہے امید سہارا‬ ‫یاں پاے شکستہ کو عصا کوئی نہیں ہے‬

‫‪53‬‬

‫٭‬

‫کبھی جو شوق ذرا بال و پر میں جاگا ہے‬ ‫وہیں پہ خوف نیا بال و پر میں جاگا ہے‬ ‫نہ آسماں نہ مزاِج ہوا ہی راست ‪ ،‬مگر‬ ‫ُ‬ ‫کسی کا حرِف دعا بال و پر میں جاگا ہے‬ ‫بتا رہی ہے جھجھکتے پروں کی بست و کشاد‬ ‫کہ اب شعوِر فضا بال و پر میں جاگا ہے‬ ‫ُ‬ ‫یہ کس گماں کی ہواؤں میں اڑ رہے ہیں طیور‬ ‫جو شوق اب کے سوا ‪ ،‬بال و پر میں جاگا ہے‬ ‫ا بھی حدوں میں مقید نہ کر مری پرواز‬ ‫کہ اب تو کیف ذرا بال و پر میں جاگا ہے‬ ‫ؔ‬ ‫ُ‬ ‫امنگ ؛ گردِش خوں کا ہی نام ہے ‪ ،‬طارق‬ ‫ُ‬ ‫مگر ‪ ،‬جب اس کا نشا بال و پر میں جاگا ہے‬

‫‪54‬‬

‫٭‬

‫جاتے جاتے پھر سے وہ در کھٹکھٹا دیں‬ ‫آس کا جو قرض باقی ہے چکا دیں‬ ‫وقت نے سارے افق دھندل دیے ہیں‬ ‫کون سا منظر کہاں تھا ‪ ،‬کیا پتا دیں‬ ‫ّ‬ ‫مٹھی بھر ہی ریت یادوں کی بچی ہے‬ ‫ُ‬ ‫اے ہوائے درد ! کیا یہ بھی اڑا دیں‬ ‫مبتل ئے خود فریبی ہے زمانہ‬ ‫آئنہ اس کو کسی صورت دکھا دیں‬ ‫بوجھ ہو جاتے ہیں خود بھی کشتیوں پر‬ ‫بادباں طوفان میں کب آسرا دیں‬ ‫اس گلی میں کوئی بھی اپنا نہیں ہے‬ ‫نام کس کا ہم پکاریں ‪ ،‬کیا صدا دیں‬ ‫گھر کی دیواریں دا ر ڑ وں سے بھری ہیں‬ ‫چھت نہ گر جائے‪ ،‬مکینوں کو جگا دیں‬

‫‪55‬‬

‫٭‬ ‫ہر آن خود سے برسِر پیکار میں رہا‬ ‫ہر گام اپنی راہ کی دیوار میں رہا‬ ‫جاگیں کہیں نہ وحشتیں میرے وجود کی‬ ‫اس ڈر سے ساری زندگی بیدار میں رہا‬ ‫دیوانہ ہوں ‪ ،‬پہ اتنا بھی مجھ سے گریز کیوں‬ ‫کیا طبع دوستاں پہ کبھی بار میں رہا‬ ‫ِ‬ ‫ُ‬ ‫اس کو جو ہر قدم پہ رہا مجھ سے اختلف‬ ‫ُ‬ ‫ان بے دماغیوں کا بھی پندار میں رہا‬ ‫ساتھی مرے نکل گئے شب کے حصار سے‬ ‫او ر خواِب ر وشنی کا خطا وا ر میں رہا‬ ‫آباد ‪ ،‬دل تو ‪ ،‬حسرِت تعمیر سے ہوا‬ ‫خوابوں کو چنتا بے در و دیوار میں رہا‬

‫‪56‬‬

‫٭‬ ‫وہ مجھ سے بے خبر ایسا نہیں تھا‬ ‫تو میں بھی خود ِنگر ایسا نہیں تھا‬ ‫کیا بے برگ ِاس آب و ہوا نے‬ ‫تعلق کا شجر ایسا نہیں تھا‬ ‫ہمیشہ سے ہیں یوں تو بے اماں ہم‬ ‫ہراساں دل مگر ایسا نہیں تھا‬ ‫مری آنکھوں کی ویرانی سے سمجھو‬ ‫کہ خوابوں کا نگر ایسا نہیں تھا‬ ‫پلٹ آنے کی کوئی راہ ہوتی‬ ‫تری جانب سفر ایسا نہیں تھا‬ ‫ترے در کی بھی رونق تھی ہمیں سے‬ ‫ہمیں بھی کوئی در ایسا نہیں تھا‬ ‫ؔ‬ ‫ض ذکا ہے‬ ‫گداِز شعر یہ ؔ‪ ،‬فی ِ‬ ‫تمہیں ‪ ،‬طارق ہنر ایسا نہیں تھا‬

‫‪57‬‬

‫٭‬

‫شمیِم گل کے لیۓ موجۂ صبا رہوار‬ ‫فروِغ حسن کو تیرے ‪ ،‬مری نظر درکار‬ ‫نہ جا ‪ ،‬نہ جا ‪ ،‬مری یادوں سے اتنی دور نہ جا‬ ‫بیا ‪ ،‬بیا ! کہ لٹا جائے ہے نظر کا دیار‬ ‫نہ جانے کب سے ہے گرِم سفر نگاِہ شوق‬ ‫ہے دور دور ‪ ،‬صدی تا صدی ‪ ،‬غبار غبار‬ ‫ُ‬ ‫نظر کے زینے سے اترا جو خانۂ دل میں‬ ‫رواں ہے شہِر بدن میں ‪ ،‬لہو کے رتھ پہ سوار‬ ‫اک اپنی ذات سے بس معرکہ نہ ہو درپیش‬ ‫تو زندگی میں کوئی معرکہ نہیں دشوار‬ ‫وہ لوگ جن کو زمانے سے کوئی بیر نہیں‬ ‫عجب نہیں کہ ہوں اپنے سے بر سِر پیکار‬ ‫عجیب وحشتیں سی جاگتی ہیں دل میں مرے‬ ‫جو سوچتا ہوں کبھی ‪ ،‬زندگی رہی بیکار‬

‫‪58‬‬

‫٭‬

‫گذر رہے ہیں جو دن ‪ ،‬لگتے ہیں گذارے ہوئے‬ ‫کہ جیسے پہنے ہوں ملبوس ‪ ،‬پھر ‪ ،‬اتارے ہوئے‬ ‫ُ‬ ‫اس ایک لمحے کی تنہائیوں میں زندہ ہوں‬ ‫ُ‬ ‫جب اس نے مجھ سے کہا تھا کہ " ہم تمھارے ہوئے"‬ ‫پکارتا ہوں میں کچھ ایسے بیتے لمحوں کو‬ ‫کہ لوٹ آئیں گے جیسے مرے پکارے ہوئے‬ ‫ُ‬ ‫کسی کی یاد میں پہنچا ہوں اس جگہ‪ ،‬کہ جہاں‬ ‫خود اپنی ذات کے مجھ کو عجب نظارے ہوئے‬ ‫بس ایک چہرہ ہی کھلتا ہے ‪ ،‬کوئی منظر ہو‬ ‫ُ‬ ‫اس ایک چہرے کے سب منظر استعارے ہوئے‬ ‫َ‬ ‫وہ چاند تھے کبھی ِان شب گزیدہ آنکھوں کے‬ ‫نصیِب غیر پہ روشن جو اب ستارے ہوئے‬ ‫ؔ‬ ‫بساِط دل پہ نئی چال کیا چلیں ‪ ،‬طارق‬ ‫کہ ہم ابھی سے ہیں بازِی عشق ہارے ہوئے‬

‫‪59‬‬

‫٭‬

‫حوادث بھی حقیقت آشنائی کیوں نہیں دیتے‬ ‫حصاِر خواب سے مجھ کو رہائی کیوں نہیں دیتے‬ ‫تمھیں تو ناز تھا ‪ ،‬خود اپنے دل کی رہنمائی پر‬ ‫بھٹکنے والو اب دل کی دہائی کیوں نہیں دیتے؟‬ ‫حقیقت آشنا تومیں ہوں ‪ ،‬پھر تم کو ہوا کیا ہے‬ ‫عزیرو ‪ ،‬تم فریِب آشنائی کیو ں نہیں دیتے‬

‫ُ‬ ‫یہ جس آہٹ سے چونک اٹھی ہے دل کی سونی انگنائی‬ ‫ُ‬ ‫اسے خوابیدہ جذبوں تک رسائی کیوں نہیں دیتے‬ ‫دلہن بن کر چلی آتی ہیں کتنی خواہشیں دل تک‬ ‫ُ‬ ‫نہ پوچھو ہم سے ‪ ،‬ان کو رونمائی کیوں نہیں دیتے‬ ‫ؔ‬ ‫سمجھتے ہیں تمھیں سب پارسا ‪ ،‬لیکن یہ دل ‪ ،‬طارق‬ ‫اسے بھی دو فریِب پارسائی ‪ ،‬کیوں نہیں دیتے ؟‬

‫‪60‬‬

‫٭‬ ‫ُ‬ ‫خزاں کی رت میں بھی داِد بہار لیتے ہیں‬ ‫ُ‬ ‫ہم اپنی ذات سے منظر ابھار لیتے ہیں‬ ‫اداس یوں نہیں ہوتے کہ رنج و غم کو ہم‬ ‫بطوِر گردِش لیل و نہار لیتے ہیں‬ ‫بڑے سکون ‪ ،‬بڑے چین سے گزرتی ہے‬ ‫کبھی کبھار تجھے بھی پکار لیتے ہیں‬ ‫مئے حیات بھی کچھ ایسی کم خمار نہیں‬ ‫ش جاں سے خمار لیتے ہیں‬ ‫پہ ہم جو کاہ ِ‬ ‫کچھ ایسی تیز نہیں گردِش زمانہ مگر‬ ‫قرار کم ہی ترے بیقرار لیتے ہیں‬ ‫کہاں کے اہِل جنوں‪ ،‬ہوش کھوئے بیٹھے ہیں‬ ‫یہ نام دو انھیں جو غم سہار لیتے ہیں‬ ‫ؔ‬ ‫بھل کہیں گے کسی کم سخن کی ہم‪ ،‬طارق‬ ‫اگر چہ بھید تو لینے کو یار لیتے ہیں‬

‫‪61‬‬

‫٭‬

‫سخن گوئی کے ‪ ،‬یوں تو ‪ ،‬آج بھی آداب باقی ہیں‬ ‫حروِف شوق لیکن مٹ گئے ‪ ،‬اعراب باقی ہیں‬ ‫ہوا بے آبرو اب حرِف حق محراب و مسجد میں‬ ‫کہ وہ کردار زندہ ہیں ‪ ،‬نہ وہ اصحاب باقی ہیں‬ ‫وہی فرسودہ قدریں اب بھی وجہ زیست ہیں اپنی‬ ‫یونہی مر مر کے جینے کے وہ سب اسباب باقی ہیں‬ ‫غروِر حسن بھی دیکھ ‪ ،‬انائے عشق بھی سمجھی‬ ‫زمانہ ساز ہیں دونوں ‪ ،‬فقط القاب باقی ہیں‬ ‫کہاں مٹتی ہے غم کی تشنگی دو چار بوندوں سے‬ ‫ابھی آنکھوں میں اشکوں کے کئی سیلب باقی ہیں‬ ‫ابھی میں حوصلہ ہارا نہیں ہوں ‪ ،‬وقت یہ سن لے‬ ‫مری ہر آس زندہ ہے ‪ ،‬مرے سب خواب باقی ہیں‬

‫‪62‬‬

‫٭‬ ‫ُ‬ ‫نہ اوس بوند ‪ ،‬نہ باِد سحر اسے آیا تھا‬ ‫گلوں پہ رنگ جو داِد نظر سے آیا تھا‬ ‫بسا ہوا ہے بدن اک عجیب خوشبو میں‬ ‫کہاں گیا تھا میں کل شب ‪ ،‬کدھر سے آیا تھا‬ ‫ُ‬ ‫کسی نے جیسے دکھے دل پہ رکھ دیا ہو ہاتھ‬ ‫ُ‬ ‫اگر چہ لوٹ کر میں اس کے گھر سے آیا تھا‬ ‫اک اجنبی سے یہ کیسا تھا درد کا رشتہ‬ ‫ہمارے شہر میں وہ کس نگر سے آیا تھا‬ ‫وہ اب ہے دیدۂ بے خواب کی طرح ویراں‬ ‫نظر میں خواب سجا کر جو گھر سے آیا تھا‬ ‫سنا رہا تھا وہ ر وداِد اعتباِر بہار‬ ‫ابھی جو ٹوٹ کے پتا شجر سے آیا تھا‬

‫‪63‬‬

‫٭‬ ‫(نذرغالب)‬ ‫یار بیٹھے ہیں کہاں جشِن چراغاں کر کے‬ ‫ہم بھی لیجاتے بجھے دل کو فروزاں کر کے‬ ‫موم ہونے کا نہیں ان کی سفارش سے وہ بت‬ ‫دیکھے لیتے ہیں مگر دعوِت مژگاں کر کے‬ ‫یاد آتے ہی رہے دکھتے ہوئے کچھ لمحات‬ ‫شاد کیا ہونا تھا اک درد کا درماں کر کے‬ ‫راز رکھ سکتا تھا میں تیرے تغافل کو مگر‬ ‫آئنہ کر دیا تو نے مجھے حیراں کر کے‬ ‫ُ‬ ‫وہ جو بھول ہی نہ ہو یاد کریں کیا اس کو‬ ‫ہم نہیں رکھتے کوئی درد نمایاں کر کے‬ ‫ذوق ہے تجھ کو اگر حرِف جنوں کا‪ ،‬تو سمجھ!‬ ‫ہم نے اک بات کہی ہے کئی عنواں کر کے‬ ‫ؔ‬ ‫منزلیں اور بھی ہیں عشق و جنوں کی ‪ ،‬طارق‬ ‫آپ خوش ہو لیے بس چاک گریباں کر کے‬

‫‪64‬‬

‫٭‬ ‫ُ‬ ‫جن کی چوکھٹ پہ کھلیں شوِق جبیں سائی کے رنگ‬ ‫ُ‬ ‫ان کے امکاں میں تو ہوں اپنی پذیرائی کے رنگ‬ ‫ہم نہ بولیں ‪ :‬مگر ایسا ہے کہ سن لے کوئی‬ ‫لِب خا موش پہ بکھرے ہوئے گویائی کے رنگ‬ ‫موسِم گل ہے ‪ ،‬جنوں کھیل رہا ہے ہولی‬ ‫اور بھی شوخ ہوئے جاتے ہیں رسوائی کے رنگ‬ ‫ُ‬ ‫اب تو جس حال میں گذرے ہے ‪ ،‬اسی میں خوش ہیں‬ ‫یاد سے اترے ہیں کیا عہِد خود آرائی کے رنگ‬ ‫ّ‬ ‫ُ‬ ‫زخم جاگ اٹھتے ہیں اک حرِف تسلی سے کبھی‬ ‫کہیں خوابیدہ ہیں نشتر میں مسیحائی کے رنگ‬ ‫کیسا نازاں ہے شجر اپنے گل و برگ پہ آج‬ ‫جیسے دیکھے ہی نہ ہوں موسِم تنہائی کے رنگ‬

‫ؔ‬ ‫بات جو دل کو لگی شعر میں ڈھالی ‪ ،‬طارق‬ ‫ورنہ کیا بس میں نہیں قافیہ پیمائی کے رنگ‬

‫‪65‬‬

‫٭‬

‫وہ دو ر ہی سہی ‪ ،‬اک چارہ ساز ہے تو سہی‬ ‫یہ آسرا ہے ‪ :‬کوئی دل نواز ہے تو سہی‬ ‫یہ کلفتوں بھرۓ موسم نہ یوں رہیں گے سدا‬ ‫کہ شب کے بعد سحر کا جواز ہے تو سہی‬ ‫بشر کا تیری مشیت سے واسطہ ‪ ،‬یارب‬ ‫نہیں ہے راز ‪ ،‬مگر پھر بھی راز ہے تو سہی‬ ‫کسی کو دیکھ کر جھک جاتی ہیں مری نظریں‬ ‫حضوِر حسن میں یہ بھی نماز ہے تو سہی‬ ‫سنور سنور کے جو سب کام بگڑے جاتے ہیں‬ ‫کسی نظر کی کہیں ساز باز ہے تو سہی‬ ‫انھیں ہے اپنی اداؤں پہ اعتماد ‪ ،‬تو ہو‬ ‫ہمیں بھی دل کی خطاؤں پہ ناز ہے تو سہی‬ ‫ؔ‬ ‫طریِق شوق پہ گو خاک ہو گیا ‪ ،‬طارق‬ ‫مقاِم عشق پہ وہ سرفراز ہے تو سہی‬

‫‪66‬‬

‫٭‬

‫دشت آباد کیے ہم نے ‪ ،‬گھروں کے ہوتے‬ ‫اب بھٹکتے ہیں کھلے لکھ دروں کے ہوتے‬ ‫س پردۂ عشق‬ ‫کیسا سودا تھا یہ سر میں ‪ ،‬کہ پ ِ‬ ‫منزلیں دور ہوئیں رہ گذروں کے ہوتے‬ ‫دار فریادی ہے ‪ ،‬اے اہِل قلم ‪ ،‬سنتے ہو ؟‬ ‫ہاتھ کٹوا دیے ‪ ،‬شانوں پہ سروں کے ہوتے !‬ ‫کوئی زنجیر ہی کھنکے ‪ ،‬نہ سہی نعرۂ ہو‪،‬‬ ‫" شہر خاموش ہے شوریدہ سروں کے ہوتے"‬ ‫جام و پیمانہ کہاں ‪ ،‬اپنا تو مقدو ر یہ تھا‬ ‫اوک سے پینا پڑی کوزہ گروں کے ہوتے‬

‫‪67‬‬

‫٭‬

‫ہے جرم‪ ،‬تو ہم نے بھی کب انکار کیا ہے‬ ‫ُ‬ ‫ہاں ‪ ،‬حسن جہاں بھی ہے اسے پیار کیا ہے‬ ‫آنکھوں سے ہر اک درد کا دیدار کیا ہے‬ ‫تب جا کے کسی کرب کا اظہار کیا ہے‬ ‫آمد ہے کسی کی‪ ،‬کہ یہ رخصت کی گھڑی ہے‬ ‫کس بات نے دیوانے کو ہشیار کیا ہے‬ ‫پایل سی چھنک جائے کبھی کھنکے ہے کنگن‬ ‫اک دھیان نے احساس کو سرشار کیا ہے‬ ‫ہم نے بھی زمانے کا بدلنا تو سنا تھا‬ ‫پر یوں ‪ ،‬کہ ہمیں نقش بدیو ار کیا ہے‬ ‫سونے سے مہ و سال بکے رزق کی خاطر‬ ‫جو کام نہیں کرنا تھا ‪ ،‬ناچار کیا ہے‬ ‫سنگینِی حالت پہ تو بس نہیں چلتا‬ ‫خود اپنے ارادوں کو ہی مسمار کیا ہے‬

‫‪68‬‬

‫٭‬

‫اپنے اندر خود اک جنگل ہے ہر آدم زاد‬ ‫کیسے کیسے وحشی جذبے پھرتے ہیں آزاد‬ ‫میرا سمجھ کر جس کو تو نے کر ڈال برباد‬ ‫وہ دل تیرا ہی مسکن تھا ‪ ،‬تو ہی تھا آباد‬ ‫رشتے ‪ ،‬ناتے ‪ ،‬قسمیں ‪ ،‬وعدے ‪ ،‬رسمیں اور رواج‬ ‫اپنے لیے کتنے زنداں ہم کرتے ہیں ایجاد‬ ‫ُ‬ ‫وقت تو اپنی رو میں گذرے ‪ ،‬اس کو کیا پر واہ‬ ‫کس نے خوشیاں پائیں ‪ ،‬کس پر آن پڑی افتاد‬ ‫راہ کی ایک اک ٹھوکر کھولے منزل کے اسرار‬ ‫رستے کا ہر پتھر گویا ہوتا ہے استاد‬ ‫تو ہی خالق ‪ ،‬تو ہی مالک ‪ ،‬تو ہی پالن ہار‬ ‫ہم تو بھول گئے تھے تجھ کو ‪ ،‬تو نے رکھا یاد‬

‫٭‬

‫کامرانی کے نشے جی کے زیاں تک لے گئے‬ ‫َ‬ ‫رت جگے آخر ہمیں خواِب گراں تک لے گئے‬ ‫‪69‬‬

‫عشق کی اس آگ میں دونوں جلے‪ ،‬کیا سوچنا‬ ‫ُ‬ ‫وہ ہمیں لئے‪ ،‬کہ ہم ان کو وہاں تک لے گئے‬ ‫دشِت دل میں ڈھونڈتے ہو کیا سراِغ رفتگاں‬ ‫جانے والے اپنے قدموں کے نشاں تک لے گئے‬ ‫کتنے خوش تھے دیکھ کر طرِز تپاِک یار ‪ ،‬ہم‬ ‫یہ گماں آخر کو رنج بے گماں تک لے گئے‬ ‫ِ‬ ‫ؔ‬ ‫عشق کو طارق کہا کرتے تھے اک کاِر زیاں‬ ‫اور جب حضرت کو ہم ‪ ،‬کوئے بتاں تک لے گئے‬

‫‪70‬‬

‫٭‬

‫راستہ پھر کہیں گیا بھی نہیں‬ ‫اور وہ منظر کبھی بنا بھی نہیں‬ ‫دل مہکتا ہے اپنی خوشبو سے‬ ‫ویسے یہ گل کبھی کھل بھی نہیں‬ ‫کیا کہوں ‪ ،‬کیسے زندگی کاٹی‬ ‫میں جو رویا نہیں‪ ،‬ہنسا بھی نہیں‬ ‫کتنۓ موسم گذر گئے مجھ پر‬ ‫دل کھل بھی نہیں ‪ ،‬بجھا بھی نہیں‬ ‫اپنے دل میں نہیں تھا کھوٹ کوئی‬ ‫ّ‬ ‫پر یہ سکہ کہیں چل بھی نہیں‬ ‫ُ‬ ‫کچھ اداسی ہی سے مزاج مل‬ ‫اپنے جیسا کوئی مل بھی نہیں‬ ‫اپنے دل میں نہیں تھا کھوٹ کوئی‬ ‫ّ‬ ‫پر یہ سکہ کہیں چل بھی نہیں‬ ‫ُ‬ ‫کچھ اداسی ہی سے مزاج مل‬ ‫اپنے جیسا کوئی مل بھی نہیں‬

‫٭‬

‫‪71‬‬

‫جس قدر دیوانے سے پتھر کھلے‬ ‫اتنے ہی سر بستہ راز اس پر کھلے‬ ‫جب نہ کوئی مد عا با قی رہا‬ ‫ایک کے بعد ایک‘ کتنے در کھلے‬ ‫نیند سے جاگا ہوں‘ آنکھیں بند ہیں‬ ‫ڈر رہا ہوں‘ جانے کیا منظر کھلے‬ ‫دیکھ کر اک چہرۂ نا مہرباں‬ ‫دھوپ سے منظر مرے اندر کھلے‬ ‫پیش منظر میں ترا چہرہ رہا‬ ‫دوسرے منظر بہت ہٹ کر کھلے‬ ‫اعتبا ِر ہستِی نا اعتبار‬ ‫یاں کسے ہے ‪ ،‬ہاں مگر جس پر کھلے‬ ‫جمع مت کر اتنے منظر آنکھوں میں‬ ‫چھوڑ کر جانے ہیں دونوں در کھلے‬ ‫واپسی کے سارے رستے بند ہیں‬ ‫اے رفیقو ! تم کہاں آ کر کھلے‬

‫‪72‬‬

‫صح رائے‬

‫ُ‬

‫ربع الخالی میں بارش‬

‫دور تک جو صحرا میں بادلوں کے سائے ہیں‬ ‫پیاس کے اندھیرے میں مشعلیں جلئے ہیں‬ ‫بوندیوں نے بارش کی ‪ ،‬ریت کے سمندر میں‬ ‫موتیوں کے غالیچے ہر طرف بچھائے ہیں‬ ‫لہر لہر ساکن ہیں سرخ ریت کے ٹیلے‬ ‫ُ‬ ‫رخ پہ کتنے قرنوں کا غازہ یہ لگائے ہیں‬ ‫چھک کے سو گئے شاید سب بگولے صحرا کے‬ ‫آج تشنہ کاموں نے خم کے خم لنڈھائے ہیں‬ ‫ا ٹھو دشت پیماؤ ‪ ،‬آؤ خیر مقدم کو !‬ ‫آج شہر کے جوگی تم سے ملنے آئے ہیں‬ ‫قیس کے قبیلے سے اپنا ایسا کیا رشتہ‬ ‫ہاں ‪ ،‬مگر یہ ویرانے اپنے دل کو بھائے ہیں‬ ‫ؔ‬ ‫ُ‬ ‫دشت ہوں کہ دل ‪ ،‬طارق ‪ ،‬سب سبھاؤ اس کے ہیں‬ ‫با رشوں نے رنگ اپنے ہر جگہ جمائے ہیں‬

‫‪73‬‬

‫رودالی‬ ‫رو گئیں جھیل سے آنسو جو تھیں صحرا آنکھیں‬ ‫برف کیا پگھلی ذرا ‪ ،‬بن گئیں دریا آنکھیں‬ ‫اشک در اشک کھلیں ضبط کی گرہیں ساری‬ ‫درد کے سارے سخن کہہ گئیں گویا آنکھیں‬ ‫ابر یہ کون سمے کا ہے جو چھاجوں برسے‬ ‫اپنے موسم کہاں برسی تھیں یہ برکھا آنکھیں‬ ‫آج کا درد تو اشکوں کے خزانے لیا‬ ‫کبھی اک بوند کو ترسی تھیں یہ کیا کیا آنکھیں‬ ‫خشک رہنے پہ بھی کچھ کم نہ تھیں بدنام مگر‬ ‫آج رو کر تو ہوئیں اور بھی رسو ا آنکھیں‬ ‫بند باندھے نہ بندھا آج تو ان کے آگے‬ ‫ایک سیلب تھا گویا کہ چھلکنا آنکھیں‬ ‫کر گیا آج تو پتھر سے دلوں کو بھی گداز‬ ‫موجۂ غم میں وہ " ڈمپل" کا بھگونا آنکھیں‬

‫٭ گلزار کی فلم رودالی دیکھ کر ایک تاثر‬

‫‪74‬‬

‫ٔ‬

‫نذر استاذی ذک ا صدیقی‬ ‫ہم ایسے لوگوں کی تم کو مثال دیتے ہیں‬ ‫ُ‬ ‫جو اپنے قدموں سے راہیں اجال دیتے ہیں‬ ‫ُ‬ ‫وہ یوں کہ جھوم اٹھے کاینات ان کے ساتھ‬ ‫ُ‬ ‫وہ اپنا جام فضا میں اچھال دیتے ہیں‬ ‫ُ‬ ‫جو گفتگو کرو ان سے ‪ ،‬تو ذہن و دل مہکیں‬ ‫وہ حرف و صوت کو خوشبو میں ڈھال دیتے ہیں‬ ‫جہاں ہوں سوچ سے عاجز مفکروں کے دماغ‬ ‫وہاں وہ فکر کی راہیں نکال دیتے ہیں‬ ‫ُ ّ‬ ‫ض عشق مسخر ہے کاینات ان کی‬ ‫بفی ِ‬ ‫کمنِد علم ہواؤں پہ ڈال دیتے ہیں‬ ‫لگا کے معنِی نو کا گلل لفظوں پر‬ ‫ُ‬ ‫رِخ زباں کو یہ تازہ جمال دیتے ہیں‬ ‫بناِم شوق بناتے ہیں اپنے منظر آپ‬ ‫ُ‬ ‫گ گلل " دیتے ہیں‬ ‫رتوں کی زردی کو " رن ِ‬ ‫ُ‬ ‫ُ‬ ‫قدم اکھڑتے نہیں ان کے تیز آندھی میں‬ ‫کہ ایسے وار تو وہ ہنس کے ٹال دیتے ہیں‬ ‫ؔ‬ ‫ِانھیں کے در سے ہوئے فیض یاب ہم ‪ ،‬طارق‬ ‫ّ‬ ‫یہ لوگ ذرے کو اوِج کمال دیتے ہیں‬

‫‪75‬‬

‫ّ‬ ‫مصنف کی اجازت سے‬ ‫ان پیج سے تبدیلی اور پروف ریڈنگ‪ :‬اعجاز عبید‬ ‫ای بک‪ :‬اعجاز عبید‬

‫اردو لئبریری ڈاٹ آرگ‪ ،‬کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام اور کتب ڈاٹ ‪ 250‬فری ڈاٹ کام کی‬ ‫مشترکہ پیشکش‬ ‫‪http://urdulibrary.org, http://kitaben.ifastnet.com, http://kutub.250free.com‬‬

‫‪76‬‬